مسولی،بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) یونین بینک آف انڈیا برانچ مسولی میں گولڈ لون کے آغاز سے اب دیہی علاقوں کے لوگوں کو گولڈ لون کے لیے دور دراز کے بینکوں میں نہیں جانا پڑے گا، بینک کم وقت میں صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
یونین بینک آف انڈیا برانچ مسولی کی منیجر نیلیما ورما نے بتایا کہ زندگی میں کئی بار لوگوں کو ہنگامی فنڈ کی ضرورت ہوتی ہے، کیونکہ پیسے کا فوری بندوبست کرنا مشکل ہوتا ہے۔ یونین بینک آف انڈیا نے اس قسم کے بحران کے لیے گولڈ لون دینا شروع کر دیا ہے، انہوں نے بتایا کہ جلد ہی گولڈ لون مل جائے گا، سود کی شرح 7.90 فیصد سالانہ ہے، 22 کیرٹ پر 75 فیصد اور 18 کیرٹ پر 65 فیصد قرض دیا جائے گا۔