دیویٰ شریف،بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) گزشتہ دنوں ہونے والی تیز بارش سے اودھ کا تاریخی دیویٰ میلہ کے انتظامات میں کافی دشواریاں ہو گٸی تھیں۔ لیکن ضلع انتظامیہ نے بھر پور جدوجہد کرتے ہوۓ ایک درجن سے زائد پمپنگ سیٹ لگاکر تقریباً 6 کلو میٹر کے داٸرے میں بھرے پانی کو نکلوا کر ماحول کو سازگار بنا دیا جس کی وجہ سے پورا میلہ گل و گلزار نظر آتا ہے۔ دیویٰ شریف میں حضرت حاجی وارث علی شاہ رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کے موقع پر ہر سال کی طرح اس سال بھی دیویٰ مہوتسو کا دس روزہ میلہ منایا جا رہا ہے۔
اس موقع پر دیویٰ میلہ کے نمایش گراؤنڈ میں سبکدوش ہونے والے ضلع صدر ایاز احمد کی صدارت میں سماج وادی پارٹی کے میلہ کیمپ آفس کا افتتاح کیا گیا۔اس کے ساتھ صدر ایم ایل اے دھرم راج سنگھ عرف سریش یادو بھی موجود رہے۔

اس موقع پر سابق وزیر اروند سنگھ گوپ، اور سریش یادو جی نے ایس پی سرپرست محبوب لیڈر محترم ملائم سنگھ یادو جی کی تصویر پر پھول چڑھا کر خراج عقیدت پیش کی۔
دس روزہ میلے میں ملک بھر سے زاٸرین آتے ہیں اور حاجی وارث علی شاہ کے دستانے پر حاضری لگا کر فیض یاب ہوتے ہیں، اس میلے میں ہر روز پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں۔ جس میں صوفیانہ کلام، قوالی، آل انڈیا مشاعرہ، کوی سمیلن،میوزک کانفرنس، لافٹر شو، ہاکی ٹورنامنٹ، ریسلنگ، بیڈمنٹن وغیرہ جیسے بہت سے پروگرام ہوتے ہیں۔یہ میلہ تقریباً سو سال سے منعقد کیا جا رہا ہے۔
اس موقع پر موجود لوگوں میں سابق ایم ایل اے رام گوپال راوت، پریتم سنگھ ورما، نسیم کیرتی، وریندر موریہ پردھان، حشمت علی گڈو، ارشاد ملک، کمتا یادو، ونے یادو، پونم یادو، للت مشرا، رنکو وشوکرما، شیوا یادو، ترنم، آفاق علی، سنتوش جیسوال، ننھے یادو پردھان، کملیش یادو پردھان وغیرہ سینکڑوں لوگ موجود رہے۔