مہراج گنج: 12 اکتوبر
ضلع مہراج گنج کی مشہور علمی وسماجی شخصیت مصلح قوم وملت، حضرت علامہ ومولابرکت حسین مصباحی پرنسپل جامعہ کا ملیہ مفتاح العلوم کولھوئی بازار ضلع مہراج گنج، آج لکھنؤ سے زیارت حرمین شریفین کے مبارک سفر پر روا نہ ہورہیں، روانگی سے قبل جامعہ ہٰذا کے طلبہ واساتذہ اور ارکین انتظامیہ کمیٹی ک طرف سے مولانامصباحیکوزبردست استقبالیہ دیاگیا،مولاناکے اعزہ واقربا اور دوست واحباب نے جکوش وخروش کے ساتھ پھولوں کے ہاروں کے ذریعے مولانا برکت کا استقبال کیا،اس سے معروف اسلامی اسکالر حضرت علامہ ومولانا مفتی صوفی مقبول احمد سالک مصباحی قومی ترجمان مرکزی کمیٹی آل انڈیاعلماومشائخ بورڈنے کاملی جامع مسجد میں خفبہ جمع کے دوران اعلان کیا تھا کہ مولانابرکت مصباحی صاحب کو بھیجنے والے مخیر قوم وملت عالی جناب ندیم احمد عباسی صاحب ہیں جو کولھوئی کے رئیسوں میں شمار ہوتے ہیں، ہم ان کے مشکور ہیں اور امید قوی ہے کہ آئندہ خطے کے دیگر علمائے کرام اور ائمہ مساجد بھی ان کی ان نوازشات سے مستفیض ہوتے رہیں گے۔
استقبال کرنے والوں میں مولانا آصف رضا تنویری استاذ جامعہ ہٰذاحافظ وقاری آفتاب قادری استاذجامعہ ہٰذا،حافظ سراج احمد فیضی استاذجامعہ ہٰذا،مولانامنیر احمد ثقافی،ماسٹرحضرت علی،محمداسلم،ندیم احمد عباسی،زعیم احمد عباسی،فیروز خان عرف جگانی،ماسٹر امام الدین ،حاجی رفیق الدین،حاجی شمس الدین،بلال احمد،ساجد علی،ابرار احمد،نظر الدین،سلمان احمد،اقبال احمد کلاتھ اسٹور،حافظ کاشف قدیر جویلرس وغیرہ قابل ذکر ہیں۔
مولانا آصف رضا تنویری
استاذ جامعہ کاملیہ مفتاح العلوم کولھوئی بازار، مہراج گنج، یوپی