- کولھوئی بازار امیں جامعہ کاملیہ کے زیر اہتمام جلوس عیدمیلاد النبی صلی اللہ علیہ و سلم روایتی شان وشوکت کے ساتھ برآمد ہوا
کولھوئی بازار،مہراج گنج،یوپی
ہر سال کی طرح امسال بھی جامعہ کاملیہ مفتاح العلوم کولھوئی بازار،ضلع مہراج گنج،یوپی کے زیراہتمام اورمصلح قوم وملت حضرت علامہ برکت حسین مصباحی پرنسپل جامعہ کاملیہ کی زیر قیادت رویتی شان وشوکت کیس اتھ جلوس عید میلا دالنبی صلی اللہ علیہ و سلم برآمد ہوا،جس میں جامعہ ہٰذا کے طلبہ واساتذہ کے علاوہ سیکڑوں کی تعدادکولھوئی بازار اور قرب وجوا ر کے مسلمانوں خصوصا نوجوانوں نے شریک ہوکر بارگاہ مصطفیٰ علیہ التحیۃ والثنا میں خراج عقیدت پیش کیا۔شرکا کے ہاتھوں میں سبز ہلالی پرچم اور زبان پر نعرہائے تکبیر ورسالت،اور لبیک یا رسول اللہ کی صدائیں ماحول کو روح پرور بنارہی تھیں۔جلوس جامعہ کاملیہ سے برآمد ہوا اور اس کے بعد کولھوئی بازار کے محلوں میں گشت کرنے کے بعد میں شاہراہ دہلی سنولی بازارروڈ پر کولڈ اسٹور کے پاس نکلا،وہاں سے جنوب میں برجمن گنج تراہے سے پہونچاپھر شمال میں،تھانہ، اسٹیٹ بینک اورپٹرول پمپ سے ہوتاپرسوناتک جلوس چلتا رہا،پھر وہاں سے جلوس واپس ہوتے ہوئے کرواول اور چندن پور پہونچا،آخر میں کولھوئی چورہاپرکولھوئی تھانہ کی طرف سے ہر سال سیکیوریٹی کا بے نظیر انتظام رہتا ہے،امسال بھی تھانے کی طرف سے جلوس کااستقبال کیاگیا،تھانے کے ایس ایچ اوکا مولانابرکت حسین مصباحی اور ماسٹرحضرت علی ومحمد اسلم نے پھولوں کا گلدستہ پیش کرکے استقبال کیا۔ صلاۃ وسلام اور علامہ برکت مصباحی کی دعا پرجلوس کے اختتام کااعلان کیاگیا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا برکت حسین نے کہا عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ و سلم اسلامی تاریخ کااہم ترین واقعہ ہے،امت مسلمہ کبھی بھی اپنے نبی کی تاریخ ولادت کوفراموش نہیں کرسکتی۔ دم میں جب تک دم ہے اسی طرح ہم اپنے نبی کی یاد مناتے رہیں گے،ہم جلو س کی پر امن برآمد گی پر کولھوئی تھانے اور تمام غیر مسلم دوستوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔
جلوس میں مسلمانوں کے علاوہ غیر مسلم حضرات بھی اپنے اپنے انداز میں جلوس کاخیر مقدم کرتے رہے،تبرکات،شیرینی وشربت سے شرکائے جلوس کی ضیافت کی جاتی رہی، مزید پھولوں اور ہاروں سے بھی علما وارکین کااستقبال کیاگیا۔دیگر شرکائے جلوس میں خصوصیت کے ساتھ مولانامنیر احمد ثقافی،ماسٹرحضرت علی،محمداسلم،ندیم احمد عباسی،زعیم احمد عباسی،فیروز خان عرف جگانی،ماسٹر امام الدین،مولانا محمدآصف تنویری،حافظ سراج احمد فیضی،حافظ وقاری آفتاب قادری استاذ،حاجی رفیق الدین،حاجی شمس الدین،بلال احمد،ساجد علی،ابرار احمد،نظر الدین،سلمان احمد،اقبال احمد کلاتھ اسٹور،حافظ کاشف قدیر جویلرس نے اپنی موجودگی سے جلوس کی رونق کقو دوبالا کیا،اور ہرطرح اپنا تعاون پیش کیا۔
رابطہ کار: مولانامحمدآصف رضا،استاذ جامعہ کاملیہ مفتاح العلوم کولھوئی بازار،ضلع مہراج گنج،یوپی
موبائل:088535 06025