مسولی، بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) اتوار کو جشن عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر پورے علاقے میں سبز پرچم کے ساتھ جلوس محمدیﷺ نکالا گیا۔ سرکار کی آمد مرحبا، آقا کی آمد مرحبا کی صداؤں سے پورا علاقہ عقیدت و برکت میں ڈوب گیا۔ جلوس کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے بھاری تعداد میں پولیس اہلکار موجود رہے۔
پیغمبرِاسلام حضرت محمدﷺکے یوم ولادت سے منسوب جشنِ عید میلادالنبی کے مقدس موقع پر قصبہ مسولی میں مدرسہ اسمٰعیلیہ اور مدرسہ وارثیہ نورالعوم کٹرہ، مسولی،انجمن غلامِ مصطفیٰ بڑا گاٶں،بانسہ،سعادت گنج،انوپ گنج،نینا مٸو، کنتور،بدوسراۓ،میلا راۓ گنج،سیدن پور، رسولی، رام پور کٹرہ سمیت دیگر دیہی علاقوں میں ہفتہ کی رات چراغاں کیا گیا اور گھروں کو رنگ برنگی جھالروں سے سجایا گیا۔رات بھر جگہ جگہ قرآن خوانی اور میلاد کا اہتمام کیا گیا۔اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔قصبہ بڑاگاؤں میں انجمن غلامِ مصطفیٰ کے زیراہتمام بڑی چوک سے اسلامی سبز پرچم کا جلوس نکالا گیا، جس میں حافظ جمیل انصاری، حکیم الدین انصاری، رجب علی، حافظ معراج قریشی، حافظ توفیق احمد، متین انصاری، حافظ سعید اور دیگر نے شرکت کی۔
قصبہ بانسہ شریف میں واقع حضرت سید شاہ عبدالرزاقؒ کے آستانے سے رزاقیہ اُجالے ہند، رزاقیہ کمیٹی، انجمن غلامان رزاقیہ، گلشن رضا، انجمن عاشقان رسول اور دیگر انجمنوں اور مدرسوں کے ذریعہ سبز پرچم کے ساتھ جلوس نکالاگیا۔ جلوس میں مولانا احمد علی، عمر قادری، شبلی میاں، کامل علی، ندیم، محمد عارف سمیت بڑی تعداد میں لوگ سرکار کی آمد مرحبا آقاکی آمد مرحبا کے نعرے لگا رہے تھے۔ قصبہ مسولی میں واقع مدرسہ سے حضرت سید گلزار شاہ واسطی اسمٰعیلی بلگرامی،سید حساّن واسطی اسمٰعیلی بلگرامی کی قیادت میں جلوسِ محمدی نکالا گیا۔ بڑی چوک پر ملک کی سلامتی کیلۓ دعا کی گٸی۔اسی سلسلے میں مدرسہ وارثیہ نور العلوم سے قاری وارث علی، حافظ نیاز، ماسٹر عقیل، محمد سلمان کی قیادت میں سادگی کے ساتھ جلوس نکالا گیا، اس کے علاوہ دیگر دیہی علاقوں میں بھی بڑے احترام و عقیدت اور سادگی کے ساتھ جلوس نکالے گئے۔امن و امان برقرار رکھنے کے مقصد سے پولیس اہلکار و بشمول انسپکٹر انچارج شیو نارائن سنگھ، ٹاؤن انچارج سدھیر کمار یادو، سب انسپکٹر منا کمار، سب انسپکٹر وپن سنگھ راٹھور موجود رہے۔