زید پور، بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)جشن آمدِ رسول ﷺ کے موقع پر اتوار کی صبح سے ہی اسلامی جھنڈوں کا جلوس قصبہ کے مختلف علاقوں سے نعتِ نبی پڑھتا ہوا نکلا۔ شعراء کے کلام کی حوصلہ افزائی کے ساتھ قصبہ میں جگہ جگہ کیمپ لگاکر انعام و اکرام تقسیم کئے گئے۔
بارہ بنکی کے مردم خیز قصبہ زیدپور میں بارہ ربیع الاول کے موقع پر بڑے جوش و خروش سے جشنِ آمدِ رسولﷺ منایا گیا۔انجمنِ انوارِ ہدیٰ، انجمنِ محمدی سمیت بڑی تعداد میں قصبہ کی دیگر انجمنوں کی ایک بڑی تعداد شامل ہوٸی۔اس موقع پر کٸی معروف شعراء نے نبیﷺ کی شان میں اپنا نعتیہ کلام پیش کیا۔جس میں تابش زیدپوری، اشفاق زیدپوری، ابن وفا، سفیر زیدپوری سمیت کٸی معروف شعراء موجود رہے۔ وہیں قصبہ میں چھوٹا امام باڑہ میں واقع مسجد کے سامنے کیمپ لگاکر شعراء کو چیئرمین نمائندہ ریاض احمد نے انعامات سے نوازا۔ اس کے علاوہ بڑی بازار، پانی ٹنکی، باندھ سمیت کئی علاقوں میں کیمپ لگا کر شعراء اور نعت خواں حضرات کا خیر مقدم کیا گیا۔اسی دوران گزشتہ روز محلہ چکنا محل میں انجمن فاروقیہ کی جانب سے انعامی نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مقامی اور بیرونی شاعروں نے کلام پیش کیا۔ جس میں لکھنؤ کی انجمن نے پہلا انعام حاصل کیا، دوسرا انعام انجمن جرول نے حاصل کیا۔تیسرا انعام انجمن شہداۓ چار یار نے حاصل کیا۔ اتوار کو مدرسہ عارفیہ کی جانب سے تقریر کا انعقاد کیا گیا۔جس میں مولانا الیاس صاحب جگدیش پوری نے خطاب فرمایا۔اس کے علاوہ ہر علاقے سے آمدِ رسولﷺ مرحبا سرکار کی آمد مرحبا کی صدائیں گونج اٹھیں۔
اس موقع پر چیئرمین نمائندہ ریاض احمد، شہاب الدین صدیقی، ماسٹر محمد حسیب صدیقی، مولانا محمد اسلم، مولانا سید رضا گلفام رضوی، محمد شفیق،کفیل مچھلی، رضوان خان، جاوید رضوی نسیم انصاری، ماسٹر اسرائیل قریشی سمیت بڑی تعداد میں لوگ موجود رہے۔