بین الاقوامی مذہبی گلیاروں سے

حضور نبی کریم کی تعلیمات کو مشعل راہ بنانے میں ہی ہماری کامیابی ہے۔ وصال احمد

  • اللہ ہمیں رسول کریم کی تعلیمات کی کامل اطاعت کی توفیق عطا فرمائے۔معروف صحافی

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز یورپ اخبار کے نمائندہ پشاور وصال احمد نے کہا کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کو مشعل راہ بنانے میں ہی ہماری کامیابی ہے انہوں نے کہا کہ معاشرے قوم اور ملک میں امن، خیر خواہی دیانت اور ترقی چاہتے ہیں تو اسی مثالی معاشرے کی اعلی اقدار کو اپنانا ہوگا جس کی بنیاد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے رکھی تھی۔معروف صحافی وصال احمد نے 12 ربیع الاول کے موقع پر اپنی پیغام میں کہا کہ تمام امت مسلمہ کو 12 ربیع الاول کی مبارکباد پیش کرتے ہیں. حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک تعلیمات کو زندگی کے ہر شعبے میں مشعل راہ بنانا ہوگا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پر عمل ہی کامیابی کا ضامن ہے انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تبارک و تعالی ہمیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کی کامل اطاعت کی توفیق عطا فرمائے۔آمین

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے