کرناٹک مذہبی گلیاروں سے

مسجد رسول اللہ میں 25 کروڑ نذرانہ درود و جلوس محمدی و جشن میلادالنبی کا کیا گیا خاص اہتمام

نوری فائونڈیشن بنگلور سے بڑے ادب واحترام کے ساتھ جلوس محمدی نکالنےکا خاص اہتمام کیاگیا۔دارالعلوم حضرت نظام الدین رحمۃ اللہ علیہ و مدرسة البنات گلشنِ فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے جملہ طلباء وطالبات نے صبح 9بجے مسجد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے جلوس محمدی میں بڑے ادب واحترام کے ساتھ مدرسے کا مخصوص اسلامی لباس زیب تن کئے زبانوں کونعت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم سےمعطر کئے ہوئے ہاتھوں میں پرچم اسلام لئےہوئے باادب بااخلاق بترتیب جلوس محمدی میں شامل رہے بچوں نےہاتھوں میں بینرز لیے لوگوں کوولادتِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک بادیاں پیش کرتےہوے شراب نوشی تمباکو اور نشیلی اشیاء کے استعمال سے بچنے کی گذارش کرتے ہوئے آگے بڑھتے رہے۔ مدرسہ دارالعلوم حضرت نظام الدین رحمۃ اللہ علیہ کے مہتمم مسجد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے امام محمد توحید رضا علیمی صاحب کی دعا سے جلوس محمدی مسجد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے نکلا، جلوس میں بڑی تعداد میں طلباء وطالبات شامل رہے
دوپہر ڈھائی بجے سید سجاد احمد آمری کی قیادت میں مسجد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے برادرانِ اسلام کا جلوس نکلا سید سجاد احمد آمری صاحب صدر مسجد رسول اللہ نے دوران جلوس محمدی جلوس کےآداب بتاتےہوئےدھول تاشہ ناچنے گانے سےبچنے کی ترغیب دلاتے وعظ و نصیحت فرماتے ہوئے تمام عالم اسلام کو جشن ظہورِمصطفیٰ کی مبارکبادیں پیش کیں اوریہ جلوس شریعت اسلامی کی روشنی میں نکالاگیا نیوگروپن پالیہ بنگلورمحلہ میں گشت کرتاہواعصرتک مسجد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جلوس پہنچا بعد عصر اسلامی پرچم کشائی کی تقریب عمل میں آئی اس موقع پر غباروں کواڑاکراور 12 کبوتروں کو آزاد کر کہ ولڈپیس ڈےمنایاگیا نماز مغرب حضرت مولانا محمد ابراہیم رضا ازہری امام مسجد منورہ اہل سنت والجماعت نے پڑھائی تلاوت حافظ وقاری شعیب رضا کی مولانا حسان ذوقی شاہ آمری نےنظامت کے فرائض انجام دئے مداح رسول جعفر حسین عطاری ومولاناعاقب نوری نے بہت بہتر انداز میں نعت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم پیش کرنے کی سعادتیں حاصل کیں بعدہ مقرر خصوصی حضور بحرالعلوم پیرطریقت ورہبرشریعت حضرت مولانا محمدرضاءالحق آمری قبلہ محفل جشن ظہورِمصطفیٰ سے عوام الناس سےحقیقت محمدی کےاسرارورموز بیان فرمائے اوردنیابھرسے25کروڑنذرانہ درود بھیجنے والوں کے لیےبحرالعلوم نے مخصوص دعا فرمائی محفل کااختتام صلوة سلام پرہوااوردوردراز سے تشریف لائے ہوئے مہمانوں کے لیے لنگر رسول اعظم صلی اللہ علیہ وسلم کا اہتمام کیاگیا
محفل جشن ظہورِمصطفیٰ میں بڑی تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔
اس موقع پرسیدسجاداحمدآمری نے اپنے ایک خصوصی پیغام میں عالم اسلام کومیلاد النبی کی دلی مبارکباداور تہنیت پیش کرتے ہوئےکہاہے کہ محسن انسانیت حضور رحمة للعالمین کی ولادت و بعثت درحقیقت عقیدہ، فکر ذہن اور تہذیب و تمدن کا ایک خوشگوار انقلاب ہے، جس نے مثبت انداز میں انسانی کائنات کی کایا پلٹ کر رکھ دی اور دنیا کا ایک سدا بہار انقلاب سے نہ صرف جغرافیہ بدل دیا بلکہ تاریخ بدل کر ایک نئے اور منفرد تہذیب اور تمدن کی بنیاد ڈالی۔مہتمم دارالعلوم حضرت نظام الدین رحمۃ اللہ علیہ و امام مسجد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خطیب مسجدرحیمیہ میسور روڈجدید قبرستان محمد توحید رضا علیمی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پیغمبر اسلام کے امن، ہم آہنگی، راست بازی اور روحانیت کے پیغام کو دنیا بھر میں عام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دنیا کے سامنے آپ کے ایمان کے حقیقی چہرے کو پیش کیاجاسکے۔ محمد توحید رضا علیمی نے کہا کہ یہ دن انسانیت کے لئے امن اور روحانیت کے جشن کا دن ہے، امن و ہم آہنگی کے ساتھ رحمۃ للعالمین کے صحیح پیغام کو پھیلاتے ہوئے ہمیں اپنے روحانی ماضی کو زندہ کرنے کی ضرورت ہے۔اس جلسہ میں یونس محمد سیٹھ صاحب کی صدارت الماس بابا سیٹھ صاحب کی سرپرستی وسیدسجاداحمدصاحب کی قیادت رہی اس موقع پر محمد توحید رضا علیمی مولانا حسان ذوقی شاہ آمری مولانا عاقب نوری حافظ حافظ محمد شعیب رضا حافظ نعیم آمری مزمل حبیب آمری محمدشبیراحمدآمری جناب وسیم انجینئر عبدالسلام صاحب آمری اور تمام نوری فائونڈیشن بنگلور کےرضاکارحضرات اورکثیرتعدادمیں برادرانِ اسلام آخر تک شریک محفل رہے۔

منجانب۔نوری فائونڈیشن بنگلور9845744221

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے