وزیر پور،نئی دہلی
جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم اور جلوس عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کااہتمام کیا گیا اور شب میں شاندار اصلاحی پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا جس میں وزیر پور اور قرب وجوار کے نوجوانوں اور مسلمانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا،موسم خراب تھا، رات بھر رم جھم رم جھم ہوتی رہی،مگر مجمع صبح چاربجے تک اپنی جگہ پر جمع رہا۔علما ومشعرا نے کے لیے واٹر پروف ڈائس بنا یاگیا جس کی وجہ سے بڑے اطمینان وسکون سے انھوں نے اپنے کلام اور بیانات کوعوام اہل سنت کے سامنے رکھا۔
امیر القلم حضرت مولانا مفتی صوفی مقبول احمد سالک مصباحی اشرفی برکاتی بانی وناظم اعلیٰ جامعہ خواجہ قطب الدین بختیار کاکی مدن پور کھادر نئی دہلی نے فلسفہ عید میلاد النبی پر مفکرانہ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کریم میں بکثرت انبیائے کرام کی ولادت کے ظاہری تاریخٰ واقعات بیان کیے گئے ہیں،مگر رسول پاک کاتذکرہ کنایوں اور اشاروں میں حسن فصاحت وبلاغت سے سجا کر کیاگیاہے،اس کی وجہ یہی ہے کہ دیگر انبیائے کرام کو ان کے ناموں کے ساتھ صراحت سے مخاطب کیاگیا ہے جب کہ ہمارے ومولیٰ جناب محمدرسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وسلم کوالقاب وآداب سے ذکر کیا گیاہے،باری تعالی رسول پاک کی اس خصوصیت کو ذکرمیلاد پاک میں بھی برقرار رکھا ہے،دویگر انبیائے کرام کی ولاد ت کاتذکرہ صریح لفظوں میں ہے جب کہ رسول پاک کی ولادت کابیان کرنا ہو اتو کہا گیا تحقیق اللہ کی طرف ایک نور آیا اور روشن کتاب۔
عالم احادیث وقرآن حضرت مولانا ذکر اللہ مکی بریلوی نے امام اہل سنت اعلیٰ حضرت بریلوی کے اشعار کی روشنی میں واقعات ولادت شریف کو بڑے دل نشین انداز میں بیان کیااور کہاکہ ہمارے رسول اکرم صلیٰ اللہ علیہ و سلم کو اللہ تعالی سراپا نور بنایاتھا،آج کائنات میں جوکچھ علم وادب اور اخلاق وکردار کی روشنی ہے وہ نورانیت مصطفیٰ کافیضان ہے،نورانیت مصطفیٰ کایہ عالم ہے کہ سرکار کے چہرہ انورکی روشنی میں تاریک رات میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اپنی گم شدہ سوئی کو تلاش کرلیاکرتی تھی۔انھوں نے کہا کہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم رسول پاک سے محبت کی دلیل ہے،اور آج اس میں اضافہ ہی ہوتا جارہاہے۔
خلیفہ بادشاہ طریقت مولانا مفتی سید عتیق الرحمن صاحب بانی وناظم اعلیٰ مدرسہ احمد یہ سید العلوم انتظامیہ ایجوکیشن سوسائیٹی،وزیر پور نے تمام اراکین ومعاونین،رضاکاران وسامعین خصوصا علما ومشائخ کا شکریہ ادا کیاجو موسم کی خرابی کے باوجودوعدہ کے مطابق تشریف لائے۔اور پنے علمی وروحانی فیضان سے حاضرین کومالامال کیا۔انھوں نے کہا کہ طوفان برق وبادغلامان مصفطیٰ کے عزم وحوصلہ کوپست نہیں کرسکتی۔
پروگرام کاآغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا،پروگرام کی نظامت شہنشاہ نقابت،نازش صحافت حضرت سید قیصر خالد فردوسی نے فرمائی،انھوں نیاپنی تمہیدی گفتگو میں عید میلاد النبی اور جلسہ ہذا کی اہمیت اور افادیت کو واضح کیا اور کہاکہ مولانا سید عتیق الرحمن کی شخصیت خطہ وزیر پور میں بڑی مقبول اور قابل قدر ہے،ان کی شبانہ روز مساعی سے اس علاقے میں علم وفکر کا چرغ روشن ہوا ہے۔مدرسہ احمد یہ سید العلوم انتظامیہ ایجوکیشن سوسائیٹی وجمیع مسلمانان اہل سنت وجماعت نے جوش وخروش کے ساتھ حصہ لیا۔آخر میں صلاۃ وسلام اور علامہ سید عتیق الرحمٰن کی دعا پر محفل اکاختتام ہوا۔

