بارہ بنکی

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو پیش کیا میمورنڈم

بارہ بنکی۔(ابوشحمہ انصاری) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بارہ بنکی کے صدر نریندر کمار ورما اور جنرل سکریٹری رتیش مشرا کی قیادت میں وکلاء کے ایک وفد نے ضلع مجسٹریٹ سے ان کے دفتر پہنچ کر ملاقات کی۔ کل ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی قیادت میں وکلاء کے ایک گروپ نے کلکٹریٹ میں ضلع مجسٹریٹ کو ایک میمورنڈم پیش کیا۔ میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ بارہ بنکی کو فیض آباد ڈویژن سے لکھنؤ منتقل کیا جائے۔ اس کے علاوہ پہلے کی طرح رودولی کو فیض آباد سے الگ کرکے دوبارہ بارہ بنکی میں شامل کیا جائے۔ میمورنڈم میں جونیئر ایڈوکیٹ کو کم از کم دس ہزار روپے ماہانہ بطور مراعاتی رقم، وکالت کی بیواؤں کو بیس ہزار روپے پنشن اور مدھیہ پردیش کی طرح ایڈوکیٹ پروٹیکشن ایکٹ کے نفاذ کے مطالبات شامل ہیں۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے