بارہ بنکی:(ابوشحمہ انصاری)بابا چودھری مہندر سنگھ ٹکیت کا 87 واں یوم پیدائش 6 اکتوبر کو سفید آباد میں بھارتیہ کسان یونین( ٹکیت) کی طرف سے منایا گیا۔اور اس دن کو کسان مزدور ایکتا دیوس کی طرح منایا گیا۔اس دوران سب سے پہلے چودھری مہندر سنگھ ٹکیت جی کے مجسمہ پر پھول چڑھا کر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ اس کے بعد آنجہانی مکیش سنگھ کی پالیسیوں پر عمل کرتے ہوئے ہر سال سماجی کاموں کے ذریعے ان کی یوم پیدائش منائی جاتی ہے۔ اسی سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے سفید آباد کے بڑھاپا گھر ( وردّھاآشرم ) میں 117 معمر بےسہارا افراد کو کھانا تیار کر کے کھلایا گیا،
اس موقع پر پردیش سکریٹری اتم سنگھ، ضلع صدر اتکرس تیواری، ضلع پربھاری شاہد، میڈیا پربھاری راجیش ورما، بلاک سکریٹری بنکی ویشیس ورما سمیت دیگر کارکن بھی موجود رہے۔