بارہ بنکی

بارہ بنکی کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے ریزرو پولیس لائن میں "یونیفارم واشنگ سنٹر” کا کیا افتتاح

بارہ بنکی۔(ابوشحمہ انصاری) سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بارہ بنکی نے ریزرو پولیس لائن میں پولیس اہلکاروں کے یونیفارم واشنگ سنٹر کا افتتاح کیا ہے۔ واشنگ سینٹر میں پولیس اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کے کپڑے دھوئے جائیں گے۔اس واشنگ سینٹر میں ایک وقت میں تقریباً 100 کپڑے دھونے کے لیے تقریباً چار لاکھ مالیت کی واشنگ مشینیں لگائی گئی ہیں۔ اس دوران سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے پولیس لائن میں مختلف برانچوں کا معائنہ کیا۔ اور متعلقہ افراد کو صفائی اور دیگر ضروری ہدایات دی گئیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ساؤتھ، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نارتھ، سرکل آفیسر، سٹی اور انسپکٹر آف پولیس وغیرہ موجود رہے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے