علاقہ گنگا گھاٹ اناؤ میں ١٢ ربیع الاول کے کے مبارک موقع پر ان شاء اللہ جلوس محمدیﷺ شایان شان کے ساتھ رضا اسلامک مشن / علمائے گنگا گھاٹ کی زیر قیادت و نگرانی میں اٹھایا جائے گا
تمام محلوں جیسے محمد نگر ۔ حسین نگر کربلا ۔ غوطہ خور ۔ چمپا پوروا ۔ احمد نگر ۔ رحمت نگر ۔ مکیاتال وارڈ 20 . اسلام نگر ۔ غوث پورا ۔ منشا کھیڑا حسن نگر ۔ رشید کالونی ۔ کریم اللہ کالونی ۔ منوہر نگر ۔ علی نگر ۔ نبی نگر ۔ عالم نگر ۔ گنگا نگر ۔ مدنی نگر ۔ وغیرہ محلوں سے جلوس محمدی ﷺ اٹھنے کے بعد ظہر کی نماز جامع مسجد میں ادا کرنے کے بعد دھوبی پلیا ہوکر محلہ محمد نگر غوطہ خور علی حسن کی فلڈ میں جلوس کا اختتام ہوگا
جہاں سرکار دوعالم ﷺ کا پیغام عالم اسلام کے نام پیش کیا جائے گا امن و شانتی کی دعا پر اپنے اپنے جھنڈوں کو لیکر انجمن والے گھروں کی طرف رواں دواں ہونگے یہ اطلاع جنرل سکریٹری رضا اسلامک مشن و مفتی اعظم گنگا گھاٹ نے دی ۔۔