- سید شجاعت حسین رضوی نگرامی میموریل ٹرسٹ کے زیر اہتمام خون کے عطیہ کیمپ میں جمع ہوئے لوگ
بارہ بنکی۔(ابوشحمہ انصاری) سید شجاعت حسین رضوی نگرامی میموریل ٹرسٹ کی جانب سے ایام عزا کے موقع پر خون کے عطیات اور میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ موسلا دھار بارش کے باوجود خون عطیہ کرنے والوں کی بڑی تعداد پہنچی اور خون کا عطیہ دیا۔ سول لائن کربلا کے سامنے کیمپ میں ڈاکٹر محمد ثقلین، ڈاکٹر ریحان کاظمی، معصوم رضا، حسن رضا، ولی ظہیر، فراز عسکری، اعظم زیدی، خالد صدیقی نے پہنچ کر خون کا عطیہ دیا۔ رضاکار شین حیدر، کیفی اعظمی، سرور علی رضوی، سداچآری لالہ امیش چندر سریواستو، محمد واسق، فیضی رضوی، ظفر رضوی، محمد علی، تقی حسنین صبح سے ہی موسلادھار بارش کے باوجود کیمپ کی تیاریوں میں مصروف رہے۔ خون کا عطیہ دینے کے بعد ڈاکٹر محمد ثقلین اور ڈاکٹر ریحان کاظمی کربلا کے سامنے میڈیکل کیمپ پہنچے اور وہاں موجود مریضوں کا معائنہ کیا اور شعیب حسین کی جانب سے ادویات مفت فراہم کی گئیں۔ میڈیکل کیمپ میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر نریندر کمار ورما، ڈاکٹر راجیش سریواستو، تہذیب عسکری، مناظر حسین رضوی، انیس عباس رضوی، عامر رضا، شجا رضوی، زاہد حسین،اختیار حسین وغیرہ موجود تھے۔