ممبئی:
پیر طریقت رہبر شریعت گل گلزار رسول شہزادہ بتول حضرت علامہ مولانا قاری سید محمد محفوظ الدین فرید چشتی صاحب قبلہ خطیب وامام محمدیہ سنی جامع مسجد کی صدارت
اور عالم نبیل فاضل جلیل حضرت علامہ قاری محمد اسرار رضا صاحب قبلہ صدرالمدرسین دارالعلوم محمدیہ نعیم الاسلام کی قیادت میں اور نقیب اہل سنت حضرت علامہ قاری محمد مغیث عالم صاحب نظامی استاذ دارالعلوم محمدیہ نعیم الاسلام کی شاندار نظامت میں میدان محمدیہ سنی جامع مسجد و دارالعلوم محمدیہ نعیم الاسلام نزد ڈمپنگ روڈ کملا رامن نگر بیگن واڑہ گوونڈی ممبئی نمبر 43میں
یکم /ربیع الاول تا 12/ربیع الاول ھ1444مطابق28/ستمبر تا 9/اکتوبر ء2022روزانہ بعد نماز عشاء ہورہا ہے جسمیں مقررخصوصی تاجدار کشور خطابت سرخیل فصاحت و بلاغت ناشر مسلک اعلیٰحضرت حضرت علامہ مولانا الحاج عبداللہ عارف صدیقی یوپی کا علمی معلوماتی سیرت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم پر مختلف عناوین پر خطاب ہورہا ہے بہت ہی زبر دست بھیڑ دیوانگان عشق محمد کی ہورہی ہے
حضرت قاری عبدالمعبودصاحب برکاتی استاذ دارالعلوم محمدیہ نعیم الاسلام اور اس پروگرام کے خصوصی نعت خواں بلبل باغ رسالت حضرت حافظ وقاری جمال الدین رضوی صاحب
حضرت قاری محمد سہراب۔قاری قسمت علی رضوی ۔حضرث مولانا قاری مہدی حسن مضطر ۔ قاری حیدررضا۔۔قاری محمد ارشاد قاری محمد سلیم اساتذہ دارالعلوم محمدیہ نعیم الاسلام وطلباہ دارالعلوم محمدیہ نعیم الاسلام روزانہ رونق اسٹیج ہورہے ہیں محمدیہ اسلامک سینٹر کے طلباء وطالبات کا مسابقتی پروگرام بڑا ہی ایمان افروز ہوتا ہے طلباء نعت۔تقریر مسنون دعائیں ۔ایات قرآنیہ اور احادیث مبارکہ مع ترجمہ ۔سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم ۔خلفائے راشدین کے حیات وخدمات نیز اسلامی اخلاق وآداب کے حوالے سے اپنی معلومات پیش کرتے ہیں جنمیں کامیاب طلباء وطالبات کو علمائے کرام کے ہاتھوں ترغیبی انعام سے نوازا جاتا ہے