بارہ بنکی ،(ابوشحمہ انصاری)کوتوالی ٹکیت نگر کیمپس میں اے ڈی ایم بارہ بنکی اندرسین یادو کی صدارت میں کوتوالی کے احاطے میں امن کمیٹی کی میٹنگ ہوئی، ایڈیشنل ایس پی اکھلیش نارائن سنگھ اورسی او رگھویر سنگھ موقع پر آئےہوئے، درگا پوجا سے لیکراور مسلم سماج کے افراد، کمیٹی کے چیئرمین اور رام لیلا کمیٹی کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کا نشہ و ہنگامہ آرائی نہ مچائیں بلکہ خوشگوار ماحول میں اپنے اپنے تہوارمنائیں، اور کسی بھی قسم کی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی، اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ بارہ ربیع الاول کا جلوس بھی مقررہ راستوں سے لیکر جائیں،اورسپریم کورٹ کے حکم کے مطابق پروگرام بنائیں، مورتی اسی راستے سے جائےگی جس طرح روایتی طریقے سے جاتی تھی۔ جو بھی امن کمیٹی کے خلاف کام کرے گا اس کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی، امن کمیٹی میں آنے والے تمام افراد اپنے شناختی کارڈ کے ساتھ کم از کم 20-20 افراد کو اپنی کمیٹی میں رضاکار بنائیں۔ انہیں آئی کارڈ بناکر دیں تاکہ ان کی شناخت الگ دکھے، رامسنہی گھاٹ کے ایس ڈی ایم رام سہائے ورما نے بتایا کہ جو لوگ درگا پوجا اور دیگر پروگراموں میں ٹریکٹر ٹرالی سے جاتے ہیں، چھوٹے بچے ٹریکٹر ٹرالی کے گرد چکر لگا کر بیٹھتے ہیں اور سیلفیاں لیتے ہیں۔لوگوں سے اپیل ہے کہ بچوں کو ایسی حرکت کرنے سے روکا جائے تاکہ کوئی حادثہ نہ ہو کیونکہ ضلع میں اس طرح کے کئی حادثات رونما ہوچکے ہیں، اس کے پیش نظر کوئی حادثہ نہ ہو، اس موقع پرگرام پردھان راجکمار سنگھ، علی احمد ،رضوان منا راعین، آفتاب احمد صحافی، وسیم صدیقی، دیوا انصاری، عاشق علی، زبیر صدیقی بی ڈی سی، ریاض، پولیس اسٹیشن کا عملہ، ٹکٹ نگر کوتوال سنتوش سنگھ ایس آئی راجیش پٹیل، ایس آئی پنا لال سونی کانسٹیبل ریشم بھدوریا نریندر دیوان راجیش پانڈے، ابھے یادو، ایس آئی دوبے، ابھے کمارسمیت خواتین کا نسٹیبل وغیرہ موجودرہی ۔
متعلقہ مضامین
بارہ بنکی: رام پور گاؤں کے سربراہ نیاز انصاری اور چوکی انچارج ہری شنکر رائے و دیوان شیوکمار جی کا استقبال
رام پور، بھوانی پور/ بارہ بنکی(ابو شحمہ انصاری)کٹرہ علاقہ کے چودھریو نے گاؤں کے سربراہ نیاز انصاری اور چوکی انچارج ہری شنکر رائے و دیوان شیوکمار جی کا پھولوں کے ساتھ استقبال کیا۔ اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!
بھارت ایک خود کفیل ملک بن گیا ہے۔ ٹاٹا موٹرس کے افتتاح پر نائب وزیر اعلیٰ کا خطاب
بارہ بنکی (ابوشحمہ انصاری)نائب وزیر اعلی برجیش پاٹھک نے کہا کہ ہندوستان ایک خودکفیل ملک بن گیا ہے اور ہندوستان کو یہ طاقت ملک کے وزیراعظم نریندرمودی کی فکر کی بنا پر ملی ہے جب ملک کی اقتصادی طاقت بڑھے گی تو ملک خود بخود خودکفیل بن جاۓ گا۔ وہ آج شام سفید آباد میں […]
سعادت گنج کے خوش اخلاق، انسان دوست اور شاعر رضوان انصاری کا انتقال
سعادت گنج،بارہ بنکی( ابوشحمہ انصاری ) کل مرکز مسجد میں مغرب کی نماز میں رضوان انصاری صاحب کے لئے دعائے صحت کی گئی اور صبح اٹھنے پر فجر سے پہلے خبر ملتی ہے کہ رضوان بھائی نے اس دنیا کو خیرباد کہہ دیا ہے( اناللہ وانا الیہ راجعون )محمدرضوان انصاری(رنگ والے) کی ناگہانی موت کی […]