بارہ بنکی

شوہر نے بیوی کو بیلچے سے کاٹ کر خود کو بھی مارنے کی کوشش کی

بارہ بنکی:(ابوشحمہ انصاری)ضلع کے سترکھ تھانہ علاقے میں جمعرات کی صبح ایک شخص نے بیلچے سے اپنی بیوی کا قتل کر دیا۔ملزم شوہر کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے۔ فی الحال پولس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

معلومات کے مطابق، ستریکھ تھانہ علاقہ کے اجے راوت نے جمعرات کی صبح اپنے والد منو لال کو بتایا کہ اس کی بیوی کا کسی نے قتل کر دیا ہے۔ گھر کے لوگوں نے اندر جا کر دیکھا تو خاتون خون میں لت پت پڑی تھی۔ خون سے لت پت بیلچہ بھی قریب ہی پڑا تھا۔ اس دوران اجے کے 12 سالہ بیٹے نے الزام لگایا کہ تم نے اسے قتل کیا ہے۔ گھر والوں کو ساری کہانی سمجھنے میں زیادہ دیر نہ لگی۔ کچھ ہی دیر میں ملزم نے بھی خودکشی کی کوشش شروع کر دی، لواحقین نے اسے فوراً پکڑ لیا اور پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم شوہر کو گرفتار کرلیا۔بارہ بنکی کے ایڈیشنل ایس پی اکھلیش نارائن سنگھ نے اہل خانہ کے مطابق اجے راوت کی شادی 2005 میں سکندر پور کی رہنے والی ورشا دیوی سے ہوئی تھی۔ ان کے چار بچے ہیں، دو لڑکے اور دو لڑکیاں۔ بڑے لڑکے کی عمر 12 سال ہے۔ ملزم اجے راوت کی ذہنی حالت گزشتہ 15 سال سے ٹھیک نہیں تھی۔ وہ لکھنؤ سے زیر علاج تھے۔ گاؤں والوں کے مطابق اجے پہلے بھی کئی بار خودکشی کی کوشش کر چکا ہے۔ اس کی بیوی ورشا نے اسے کئی بار بچایا تھا۔

اجے کے والد منولال ان کی ذہنی حالت کو دیکھ کر چاروں بچوں کو اپنے ساتھ بھیجنے سے ڈر رہے تھے۔ یہی نہیں منولال بچوں کو اپنے ساتھ سونے بھی دیا کرتا تھا۔ واقعہ کے وقت بھی بچے اپنے دادا کے پاس سو رہے تھے۔ جبکہ ملزم اجے اپنی بیوی کے ساتھ الگ کمرے میں تھا۔ ایڈیشنل ایس پی نے اس معاملے میں کہا کہ فورینسک ٹیم کو بلایا گیا ہے اور موقع سے سارے ثبوت اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔ ملزم کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے