بارہ بنکی

پکی چھت کے انتظار میں بیٹھا غریب خاندان

مسولی،بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) مرکزی حکومت کی انتہائی مہتواکانکشی اسکیم پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت ہدف حاصل نہ ہونے کی وجہ سے گاؤں والوں کی پکی چھت کی امید تاریک نظر آتی ہے، تمام بے گھر غریب خاندان رہائش کے منتظر ہیں۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا ہر غریب کو پکے گھر فراہم کرنے کا وعدہ دیہی علاقوں میں ہدف پورا نہ ہونے کی وجہ سے سفید ہاتھی ثابت ہو رہا ہے۔ عرصہ دراز سے انتہائی غریب گھرانوں کے لوگ اپنے گھر کے لیے در در بھٹک رہے ہیں لیکن آج تک انہیں پکا مکان نہیں مل پارہاہے۔ بتادیں کہ 2011 کی مردم شماری کے مطابق ہاؤسنگ اہلیت کے زمرے میں نام آنے کے بعد بھی مکان دستیاب نہیں ہے۔ گرام پنچایت صفدر گنج کی ایک بے گھر غریب خاتون ارمیلا اوم چند کی بیوی گھر کے لیے در در بھٹکنے پر مجبور ہے۔ اہلیت کی فہرست میں خاتون کا نام آنے کے بعد بھی ٹارگیٹ پورا نہ ہونے کی وجہ سے مکان نہیں مل پا رہاہے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے