بارہ بنکی

سابق وزیر بیجناتھ راوت نے پنچایت بھون میں بننے جارہے آیوشمان کارڈ کا لیا جائزہ

مسولی، بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) سابق وزیر بیجناتھ راوت نے جمعرات کو پنچایت بھون، بڑاگاؤں میں بنائے جا رہے آیوشمان کارڈ کا جائیزہ لیا اور پنچایت بھون کے احاطے میں پودے لگا کر ماحول کو صاف ستھرا بنانے کی اپیل کی۔انھوں نے پنچایت بھون میں بنی لائبریری کا بھی جائزہ لیا۔
سابق وزیر اور سبکدوش ہونے والے بی جے پی ایم ایل اے بیجناتھ راوت نے پنچایت اسسٹنٹ مونیکا ورما سے بڑاگاؤں کے پنچایت بھون میں آیوشمان کارڈ بنائے جانے کے بارے میں معلومات حاصل کی، انہوں نے کہا کہ پردھان منتری جن آروگیہ آیوشمان بھارت یوجنا غریبوں کے لیے زندگی بچانے والی ثابت ہو رہی ہے۔ غریبوں کو اسکیم کے تحت علاج کرانے کی سہولت مل رہی ہے۔ پنچایت بھون کے احاطے میں پودا لگاتے ہوئے سابق وزیر نے کہا کہ صحت مند زندگی کے لیے صاف ستھرے ماحول کی ضرورت ہے، جو درختوں کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ سابق وزیر نے پنچایت بھون میں بنائی گئی لائبریری میں رکھی کتابوں کا جائزہ لیا اور لائبریری اور آڈیٹوریم کی تعریف کی۔
اس موقع پر گرام پردھان نمائندے نور محمد، بی جے پی لیڈر راجکمار سونی، ششی کمار گپتا، آشیش کمار ورما، رام کشور راوت، پروین مشرا، رام چندر راوت، سابق پردھان درگا دیال ورما، رامو ورما، راکیش کشیپ، انیل کمار، پپو بی ڈی سی سمیت دیگرکارکن موجود رہے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے