سدھارتھ نگر

جوش و خروش سے منایا گیا عرس انجم العلماء، شہزادہ مخدوم سمناں کا ہوا خصوصی خطاب

شہرت گڑھ/سدھارتھ نگر: 25 ستمبر
کل شام بعد نماز مغرب مفسر قرآن استاذ الاساتذہ نبیرہ شعیب الاولیاء حضرت علامہ الحاج محمد سید احمد انجم عثمانی المعروف بہ انجم العلماء علیہ الرحمہ خلیفہ حضور مفتی اعظم ہند و مظہر شعیب الاولیاء وشیخ العلماء علیھماالرحمہ سابق پرنسپل مرکزی درسگاہ دارالعلوم فیض الرسول براؤں شریف بگولہوا قاضی شہرت گڑھ ضلع سدھارتھ نگر یوپی کا اٹھارہواں عرس سراپاقدس پیر طریقت صاحبزادہ و جانشین انجم العلماء خلیفہ مختار الاولیاء وحضور شیخ الاسلام حضرت مولانا الحاج محمد اشرف الجیلانی عرف شمیم انجم صاحب سجادہ نشین خانقاہ عثمانیہ یارعلویہ اشرفیہ قاضی بگولہوا کی سرپرستی واستاذالعلماءوفخرالقرا حضرت علامہ قاری خلق اللہ صاحب قبلہ خلیق فیضی سابق استاذ دارالعلوم فیض الرسول براؤں شریف کی صدارت میں نہایت ہی شان وشوکت کے ساتھ انعقاد پزیر ہوا نظامت کے فرائض مولانا قاری عطائے رسول عارف تتری بازار سدھارتھ نگر ونقیب اہل سنّت حضرت مولانا مناظر حسین رضوی نے انجام دئے
مولانا محمد حسین قادری سدھارتھ نگر یوپی۔ عالم نوجوان مولانا محمد اسامہ صاحب قبلہ استاذ دارالعلوم اہلسنت تنویر الاسلام امرڈوبھاضلع سنت کبیر نگر ۔ خطیب اہل سنت حضرت علامہ الحاج عبداللہ عارف صدیقی بگولہوا۔ حضرت علامہ صاحب علی صاحب چترویدی حضرت علامہ مفتی شمس القمر صاحب قبلہ فیضی فیض آباد ۔حضرت علامہ عطاء الرحمن صاحب قبلہ فیضی کے خطابات ہوئے آ خر میں شہزادہ مخدوم سمناں خطیب اعظم یورپ و ایشیاء نبیرہ حضور محدث اعظم ہند حضرت علامہ الحاج سید محمد قاسم اشرف صاحب قبلہ اشرف الجیلانی کچھوچھہ شریف کا ہوا۔
قاری افتخار احمد فیضی ۔مولانا صابر حسین ۔قاری ضیاء فیضی گجرات۔۔ جناب فیروز وارثی امرڈوبھاضلع سنت کبیر نگرنے نعت ومنقبت کا حسین گلدستہ پیش کیا12/بجکر 5/ منٹ پر قل شریف ہوا اور صاحب سجادہ نے اہل سنت والجماعت کے تمام افراد کیلئے اور ملک میں امن وامان کے لئے دعا فرمائی۔

2 بجکر/30/ منٹ پرجلسہ کا اختتام ہوا ملک کے کونے کونے سے کثیر تعداد میں معتقدین مریدین متوسلین نے شرکت کی سینکڑوں کی تعداد میں تلامذہ حضور انجم العلماء شریک اجلاس ہوئے جن میں مولانا حافظ وقاری آ فتاب عالم عثمانی استاذ دارالعلوم فیض الرسول براؤں شریف ۔مولانا محمد بشیر خان صاحب فیضی۔مولانا قمر الدین خان صاحب فیضی بانی و مہتمم جامعہ الصالحات گرلس اسکول مغلہا ضلع مہراج گنج یوپی ۔ مولانا سید علی صاحب نظامی پرنسپل جامعہ سیدالعلوم یکما ڈپو لکشمی نگر مہراجگنج ۔قاری غیاث الدین صاحب پرنسپل جامعہ الصالحات گرلس کالج مغلہاضلع مہراج گنج یوپی مولانا ذاکر حسین چودھری مولانا ڈاکٹر ابوہریرہ یارعلوی دھنورہ مستحکم مولانا قاری شبیر احمد ارجی صاحب زادہ حضور چشتی میاں صاحب قبلہ مولانا افسر علوی صاحب ایڈیٹر سہ ماہی مجلہ پیام شعیب الاولیاء براؤں شریف ۔ صاحبزادہ مختار الاولیاء نبیرہ شعیب الاولیاء بابو محمد مسعود رضا علوی چشتی قادری براؤں شریف حافظ وقاری عبدالمتین صاحب استاذ دارالعلوم اہلسنت یارعلویہ بگولہوا۔مولانا ذاکر حسین مصباحی برگدہی ۔مولانا ندیم احمد فیضی براؤں شریف ۔ وغیرہم کے اسماء قابل ذکر ہیں۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے