بین الاقوامی

خواتین کو بااختیار اور منظم بنانے بنانے کے لیے بزنس میٹنگ کا اہتمام کیا گیا

  • منعقدہ بزنس میٹنگ کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانا اور نئے کاروبار کو فروغ دینا تھا.

اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق خیابان امین میں فٹنس اسٹوڈیو کی افتتاحی تقریب میں خواتین کے لیے ایک مکمل فٹنس ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اور سیلف ڈیفنس کے تربیتی مرکز کا قیام اور اس کی تربیتی پروگرام کے حوالے سے بات کی گئ کا ۔ پروگرام میں بین الاقوامی سطح پر سند یافتہ ٹرینر مس عائشہ مزمل نے سیلف ڈیفنس کے حوالے سے بات کی اور اس کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔تقریب میں اپنے ذائقے کے منفرد انداز کو لئے ہوئے فوڈ پارٹنر برگر چیلیٹ بھی موجود تھا جن کی منفرد خوشبو کے ساتھ چارکول گرلڈ برگر مزیدار پیزا , آئسڈ چائے. سے مہمانوں کی تواضع بھی کی گئی۔عائشہ مزمل کی جانب سے مختلف شعبوں میں کام کرنے والی خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اس بزنس میٹنگ کا اہتممام کیا گیا تھا۔ میٹنگ کا مین ایجنڈا خواتین کو بااختیار بنانا اور نئے کاروبار کو فروغ دینا تھا۔مہمان خصوصی فرزانہ عاقب جو مشہور باولر عاقب جاوید کی اہلیہ بھی ہیں اور صدر بی ڈی سی کے عہدے پر بھی فائز ہیں ان کی آمد پر تمام خواتین نے خوشی کا اظہار کیا تقریب کا آغاز ربن کاٹ کر کیا گیا فرزانہ عاقب نے کیک کشائی بھی کی تقریب میں شامل خواتین میں بی ڈی سی کی نائب صدر وجیہہ؛ گرینی کچن کی سی ای او عائشہ عثمان ؛ ادیبہ خانم سی این بی سی ای او ؛ عائشہ مزمل فٹنس اسٹوڈیو کی سی ای او آمنہ عثمان اینکر پرسن ؛
دعا مرزا جیو نیوز,ثناء خان ماسٹر ٹرینر اینبلرز
ثنا نصیر شیخ ماہر تعلیم اور. سماجی کارکن,ڈاکٹر فرح مشتاق سی ای او ڈینٹل انکلوژر فائزہ نبیل فائزہ سابق وائس پریذیڈیٹ WCCIL بھی شامل تھیں۔دیگر خواتین میں
عظمیٰ صفدر فاسٹ یونیورسٹی ڈاکٹر عائشہ بشیر، ڈاکٹر رفیقہ اعوان بریسٹ سرجن نے بھی اپنی تقاریر سے سامعین کے دل موہ لئے کرن آفتاب، نزہت رحمت شمائلہ شفیق، سمرا ولید؛ عمارہ ضیا،مدیحہ کمال،موفیا ملک، ڈاکٹر عکاشہ خان، عاصمہ رفیق، ماریہ لطیف،مریم زاہد
کنول ملک، عروہ نعمان،
دعا شیخ ؛ افتخار
شازیہ فواد ناز اشرف
ارم نعیم اقصی رضوان۔
شبانہ بیگ ؛ایشا شاہد تم نیوز ڈائریکٹر شاہدہ نوید، ماہم خان، سونیا ؛فیشن ڈیزائنر علیزے؛عثمان ایاز صائمہ خان ؛امینہ راحیل،بشرہ زاہد، اور ماہر غذائیت عائشہ محمود بٹ اور دیگر خواتین نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی فرزانہ عاقب نے ویمین ایمپاورمینٹ پر زور دیا اور کہا لڑکیوں کو چاہیے اپنے وطن میں اگر آگے جانا چاہتی ہیں تو جہیز کی مذمت کریں اور کہیں بھی خواتین کیے خلاف بات کی جا رہی ہو تو اسے روکیں۔تقریب میں برگر چیلیٹ کے مالک مزمل اپنی اہلیہ اور بیٹے مدثر کے ساتھ بھی شامل ہوئے اور تمام خواتین کے کاموں کو سراہا۔ اس موقع پر سب خواتین جو معاشرے میں اپنے آپ کو منوا رہی ہیں ان سب کی اپنی رائے تھی اور کس طرح سے وہ ملک و قوم کی فلاح اور بہتری کے لیے کام کر رہی ہیں۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے