میں عرس اعلیٰ حضرت بریلوی کی یاد میں جشن رضا کا شاندار پروگرام 25 .صفر 1444ھ کی رات میں زیر نظامت مولانا عبد الغفور ازہری دیناجپوری امام بڑی مسجد محمد نگر ۔ منعقد ہوا نعت و منقبت پڑھنے والوں میں ہلچل کانپوری، محمد عرباض رضا رضوی ۔محمد ناصر این محمد ناظم بقائی محمد ادیب رضاقادری نبیرہ مفتی اعظم گنگا گھاٹ کے نام شامل ہیں
جبکہ خطیب الہند مفکر اسلام حضوت علامہ غلام مصطفیٰ رضوی امام سنہری مسجد کانپور کا خطاب ہوا
اس کے بعد مقر ر خصوصی ادیب شہیر شہنشاہ عملیات و تعویذات زینت درسگاہ مولانا مفتی محمد تحسین رضاقادری (خلیفہ حضور شیخ الاسلام صاحب قبلہ و خلیفہ کمال الاولیاء حضرت علامہ سید محمد کمال الدین مظہر اللہ رفاعی قبلہ سجادہ نشین خانقاہ رفاعیہ بڑودہ / سورت گجرات) استاذ دارالعلوم ضیائے مصطفیٰ کانپور و خطیب وامام نگینہ مسجد گنگا گھاٹ اناؤ کا پر مغز خطاب ہوا۔
مولانا قادری نے حالات حاضرہ میں علم دین کی اہمیت و افادیت اور اعلیٰ حضرت امام احمد رضا قادری برکاتی بریلوی کا ترجمہ قرآن کنز الایمان اور دیگر تراجم قرآن کا تقابلی جائز ایک نظر میں پر سیر حاصل گفتگو فرمائی
اخر میں صلوٰتہ و سلام اور مولانا ازہری کی دعاءپر جلسے کا شاندار اختتام ہوا ۔۔
شرکاء حضرات میں مولوی مجیب الرحمان اشرفی بنگالی
محمد حامد منصوری محمد راشد منصوری محمد توفیق رضا قادری
محمد وسیم محمد نفیس احمد محمد راجا ۔ محمد مشیر کالو چوڑی والے محمد حنیف خان ۔ محمد کلو لکڑی والے کا نام قابل ذکر ہے ۔۔
منجانب رضا اسلامک مشن گنگا گھاٹ اناؤ