مئو مذہبی گلیاروں سے

دارالعلوم قادریہ چریاکوٹ میں محفلِ یادِ اعلیٰ حضرت

۲۵؍ صفر المظفر ۱۴۴۴ھ ؁مطابق ٢٣ ستمبر ٢٠٢٢ء سلام بروز جمعہ مبارکہ بعد نمازِ مغرب،دارالعلوم قادریہ، چریاکوٹ،(مئو) کے قادری ہال میں تاجدارِ علم و فن اعلیٰ حضرت امام احمد رضا قادری برکاتی محدث بریلوی قدس سرہ کی یاد میں ایک محفل کا انعقاد کیا گیا، جس میں عقیدت مندانِ اعلیٰ حضرت اور دارالعلوم کے اساتذہ وطلبہ نے شرکت کی اور امامِ اہلِ سنّت کی بارگاہ میں خراجِ عقیدت پیش کیا، جناب قاری الباب حسین قادری آسامی کی تلاوتِ قرآن سے محفل کا آغاز ہوا۔ اس کے بعد حافظ و قاری سیف رضا چریاکوٹی نے نعتِ رسول پڑھ کر محفل میں شریک حضرات کو محظوظ کیا، اس کے بعد کئی دیگر طلبہ دارالعلوم قادریہ نے نعتیہ نغموں سے محفل کو پُر سرور کیا۔

مبلغِ دارالعلوم مولانا عبدالرب قادری نے نقابت کے فرائض انجام دیے، اس محفل کے انعقاد میں خصوصی طور سے خادمِ قرآن جناب الحاج محمد عمران دادانی رضوی بانی ادارہ نشانِ اختر، ممبئی نے حصّہ لیا اور طلبہ و اساتذہ وغیرہم کے لیے لنگر کا اہتمام کیا۔ جب کہ ادارے کے خاص رکن جناب فیضی محسن جلیل (مالیگاؤں) بھی شریکِ محفل تھے۔
آخر میں مدیر دارالعلوم قادریہ حضرت مولانا محمد عبدالمبین نعمانی نے اعلیٰ حضرت قدس سرہ کے مقام و مرتبے کو اجاگر کرتے ہوئے ایک شان دار اور پُر مغز بیان کیا، موصوف نے فرمایا کہ اعلیٰ حضرت قدس سرہ بلا شبہہ امام العلما اور سیّد الفقہا تھے۔ ان کے عہد سے آج تک اتنا بڑا فقیہ اور مرجع علما پیدا نہیں ہوا، آج ان کے فتاویٰ کا مجموعہ بتّیس جلدوں پر پھیلا ہوا ہے، جو صرف مقدار ہی میں نہیں قدر و قیمت اور معیار میں بھی اتنا عظیم و جلیل ہے کہ آج علما و فقہا فتویٰ نویسی میں اس سے استفادہ کرنے پر مجبور ہیں، بلاشبہہ یہ مجموعہ فتاویٰ فقہ حنفی کے انسائیکلوپیڈیا کا درجہ رکھتا ہے، اس کے مقام و مرتبے کا اندازہ اس سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ آج مختلف فیہ مسائل میں جملہ اہل سنّت و جماعت کا یہی معتمد و محور مانا جاتا ہے۔
آخر میں صلاۃ و سلام اور حضرت نعمانی صاحب کی دعا پر محفل کا اختتام عمل میں آیا۔ دیگر شرکاے محفل کے اسماے گرامی یہ ہیں:
جناب مولانا لئیق احمد برکاتی، مولانا حافظ عبدالسلام رضوی (پرنسپل دارالعلوم قادریہ)، مولانا محمد اختر الاسلام قادری، مولانا سلیم احمد مصباحی بھیروی و استاذ الحفاظ حافظ وقاری محمد اجمل اعظمی، حافظ شمیم احمد چریاکوٹی و اساتذہ دارالعلوم قادریہ۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے