راجستھان

مجدد الف ثانی اور امام احمد رضا اسلامی افکار و نظریات کے عظیم داعی تھے

باسنی(ناگور): 24 ستمبر
امام ربانی مجددالف ثانی ،شیخ احمد فاروقی سرہندی اوراعلی حضرت امام احمد رضا علیہم الرحمہ کے علمی وفقہی افکارکی تابانی اورتابناکی سے عالم اسلام کاچپہ چپہ روشن ہے۔
باسنی ناگور شریف کی سنی صابری مسجد میں ہرسال عرس مجددین منعقد ہوتا ہے جس میں علماۓ کرام دونوں شخصیات کی علمی واصلاحی اورتجدیدی خدمات پربھرروشنی ڈالتے ہیں۔
گذشتہ رات یہ عظیم الشان پروگرام سنی صابری تنظیم کے زیراہتمام منعقد ہوا جس میں مفتی اعظم باسنی حضرت مفتی ولی محمد صاحب قبلہ رضوی سربراہ اعلیٰ سنی تبلیغی جماعت باسنی ،مہمانان خصوصی مصباح الفقہاء حضرت مفتی محمد عالمگیرصاحب قبلہ رضوی مصباحی استاذ ومفتی دارالعلوم اسحاقیہ جودھ پور ،محب گرامی مولانا غلام مصطفی قادری باسنی،عزیزم مولوی احسن ضیائی متعلم دارالعلوم اسحاقیہ جودھ نے دونوں مجددین کے دینی واسلامی افکارونظریات،دعوتی وتجدیدی خدمات کوبیان کرتے ہوئے فرمایا:
آج کے اس پرفتن دور میں امام ربانی اورامام احمد رضا کی تعلیمات اور پیغامات پرسختی کے ساتھ عمل کرنے کی اشدضرورت ہے تاکہ ہمارے ایمان وعقیدے کاتحفظ ہوتا رہے،کوئ دین کاباغی ہمارے ایمان پرحملہ نہ کرسکے،جب سادات کرام کوامام احمد رضا کی ضرورت ہے حالانکہ وہ عظیم خانوادے کے عظیم افراد ہیں،ہم توبالکل ناکارے ہیں،ہمیں توان سے زیادہ امام احمد رضا بریلوی علیہ الرحمہ کی ضرورت ہے
باسنی ناگور کے اکثرعلماوائمہ رونق بزم تھے
بالخصوص حضرت مولانا حافظ محمد اکبر حسین رضوی،حضرت مولانا سیدمحمدعلی اشرفی،حضرت مولانا محمد ابوبکر اشرفی ،حضرت مولانا حافظ سردار احمد رضوی،حضرت مولانا محمد یوسف اشرفی وغیرہم ۔
رپورٹ:
محمد اسلم رضا قادری اشفاقی
نگراں،سنی صابری تنظیم باسنی ناگورشریف۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے