کان پور

مسجد مولوی محمد عابد میں عرس اعلیٰ حضرت مخدوم شاہ اعلیٰ کے موقع پر اعزاز سے نوازے گئے خطیب و امام مولانا میکائیل ضیائی

  • مسجد مولوی محمد عابد میں عرس اعلی حضرت و مخدوم شاہ اعلی نیز مدت امامت کے چالیس سال مکمل ہونے پر امام و خطیب مسجد حضرت علامہ قاری الحاج محمد میکائیل ضیائی صاحب کو اعزاز سے نواز اگیا۔

کانپور: 24 ستمبر
کل شام بعد نماز عشاء مسجد مولوی محمد عابد طلاق محل کانپور میں مجدد دین وملت سیدی سرکار اعلی حضرت امام احمد رضا فاضل بریلوی قدس سرہ وتاجدار کانپور حضرت مخدوم علاء الحق والدین فاروقی المعروف بہ مخدوم شاہ اعلی رحمت اللہ علیہ کے عرس پاک کے سلسلے میں ایک عظیم الشان وپرشکوہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ساحرالبیان حضرت علامہ الحاج عبد الرحیم صاحب قادری ،حضرت علامہ الحاج قاری محمد قاسم صاحب حبیبی برکاتی ،حضرت علامہ الحاج مفتی محمد حنیف صاحب برکاتی مفتی شہر وپرنسپل جامعہ احسن المدارس قدیم نئی سڑک کانپور،حضرت علامہ محمد مرتضی صاحب شریفی مصباحی اور شہنشاہ ترنم حضرت مولانا قاری اقبال احمد بیگ قادری ودیگر علمائے اہل سنت نے شرکت فرمائی جناب آرزو عطاری صاحب نے نظامت کے فرائض حسن و خوبی کے ساتھ انجام دئیے
علمائے کرام نے سید ی اعلی حضرت فاضل بریلوی و حضرت مخدوم شاہ اعلی کی حیات وخدمات دینی واسلامی پر عالمانہ وفاضلانہ تبصرہ فرمایا
پھر امام وخطیب مسجد شہر کے بزرگ عالم دین ،قاری قرآن ،منفرد شاعر نعت ومنقبت درجنوں عالموں،حافظوں،قاریوں اور شاعروں کے استاذ،درجنوں کتابوں کے مرتب ومصنف صاحب علم وفن حامل تقوی وطہارت حضرت علامہ الحاج قاری محمد میکائیل صاحب ضیائی کی حاضرین نے عقیدت ومحبت کے ساتھ گل پوشی کی اور شال ،تحفے ونذرانے پیش کرکے اپنی عقیدت ومحبت کاگرم جوشی سے اظہار کیا
مسجد مذکور کے اراکین کمیٹی سمیت سیکڑوں کی تعداد میں مصلیان مسجد شریک محفل تھے
محرک خصوصی حاجی نیاز احمد،جناب آرزو عطاری جناب الحاج محمد سلیم صاحب قادری صدر مجلس انتظامیہ وعالی جناب حاجی اسرار الحق صاحب عرف پپو بھائی خازن مسجد کی خصوصی دلچسپیوں کی وجہ سے یہ تقریب عظیم الشان پیمانے پر منعقد ہوئی صلوۃ وسلام اور فاتحہ خوانی ودعا کے بعد اس محفل کا اختتام ہوا
آخر میں علمائے کرام ودیگر شرکاء نے ہمطعامی کا شرف بخشا
نہال احمد،شاداب احمد،حاجی محمد اشرف صاحب،جناب فضل حسین صاحب،جناب حافظ عبد الاحد صاحب،حاجی مکرم صاحب،جناب ببلو برکاتی صاحب نقاب والے اورجناب چمن قادری صاحب کے اسمائے گرامی شرکاء میں بطور خاص قابل ذکر ہیں

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے