بستی

امام احمد رضا سچے عاشق رسول تھے۔ علامہ محمد سعید نظامی

بستی: 24 ستمبر
دار العلوم اہل سنت غوثیہ نظامیہ حسنی بانس کھور کلاں ضلع بستی یوپی میں عرس اعلی حضرت منایا گیا طلباء نے قرآن خوانی کی حضور سیدی سر کار اعلی حضرت کی روح کو ایصال ثواب کیا گیا بعد نماز مغرب سیدی‌سرکار اعلی حضرت کی یاد میں ایک جلسے کاانعقاد جس کی سر پرستی نبیرہ خطیب البراہین شیخ طریقت حضرت علامہ مولانا محمد سعید نظامی مہتمم دارالعلوم ہذا صدارت حضرت علامہ زین العابدین نظامی علیمی پرنسپل دارالعلوم ہذا نے کی جبکہ جلسے کا آغاز حضرت قاری نثار احمد نظامی استاذ دارالعلوم ہذا کی تلاوت سے ہوااور پروگرام کی نظامت حضرت مولانا انعام اللہ نظامی استاذ دارالعلوم ہذا نے کی پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے نبیرہ خطیب البراہین شیخ طریقت حضرت علامہ محمد سعید نظامی صاحب قبلہ نے کہا کہ اعلی حضرت ایک سچے عاشق رسول کا نام ہے آپ نے لوگوں کے دلوں میں عشق رسول کو ٹ کوٹ کر بھر دیا اور گستاخان رسول کے چہرے سے نقاب الٹ کر انکی شناخت کرائی تاکہ لوگ ان کے بہکاوے نہ آئیں
پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے خصوصی خطیب حضرت علامہ مولانا محمد طاہرالقادری نظامی مصباحی شیخ الحدیث دارالعلوم اہل سنت غوثیہ نظامیہ حسنی بانس کھور کلاں ضلع بستی نے کھا اعلی حضرت رسول اعظم صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزات میں سے ایک معجزہ تھےآپ کو علم لدنی حاصل تھا آپ شریعت و طریقت کے حسین سنگم تھے پوری زندگی ناموس رسالت پر پہرہ دیااور گستاخان رسول کاردکیاامت کو ان کے فتنوں سے آگاہ کرکے گمراہ ہونے سے بچایاآپ نے مختلف موضوعات پر ہزار سے زائد تصنیفات کاعظیم سرمایہ قوم کےلیے چھوڑااردو دنیامیں فقہ حنفی میں فتاویٰ رضویہ کی کوئی مثال نہیں ملتی عصر حاضر میں اعلی حضرت کی ذات حقانیت کا معیار ہے آپ کی حیات طیبہ کو اپنا کر ہم اپنی زندگی میں نکھار پیدا کرسکتے ہیں
پروگرام میں حافظ رفیق بستوی نے نعت و منقبت پیش کیا
پروگرام کااختتام صلاہ وسلام اور نبیرہ خطیب البراہین کی دعاؤں پر ہوا

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے