مسولی، بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)
صفدر گنج تھانہ علاقہ کے تحت گاؤں امبور کے رہنے والے ایک 20 سالہ نوجوان نے گاؤں کے باہر واقع نیم کے درخت میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ اطلاع پر پہنچی پولیس نے پنچنامہ کرنے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔
صفدر گنج تھانہ کے امبور گاؤں کے رہنے والے گرجاشنکر کشیپ کا 20 سالہ بیٹا شیوراج جمعرات کو اپنے ایک رشتہ دار کی موٹر سائیکل سے احمد پور گیا تھا اور رات دیر گئے واپس آنے کے بعد اس نے بائک گھر پر کھڑی کرچلا گیا، جس کی لاش جمعہ کی صبح بگھورہ کے رہائشی رمیش کے کھیت میں نیم کے درخت سے لٹکی ہوئی لاش ملنے کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے لاش کا پنچنامہ کرکے پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔