اترپردیش

یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعہ کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی سروے کیا

لکھنؤ: 23 ستمبر(ابوشحمہ انصاری)
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعہ کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی سروے کیا۔
وزیر اعلیٰ نے سیلاب سے متاثرہ بارہ بنکی، اجودھیا، بستی، گورکھپور، سنتکبر نگر اور گونڈا کا فضائی سروے کیا۔ اس وقت ریاست میں 14 اضلاع کے 247 گاؤں سیلاب سے متاثر ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریاست کے 16 اضلاع میں 25 ملی میٹر یا اس سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
ریاست کے سات اضلاع میں این ڈی آر ایف کی آٹھ ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔ گورکھپور، لکھنؤ، لکھیم پور کھیری، وارانسی، بہرائچ، اجودھیا، بریلی میں آٹھ ٹیمیں بنائی گئی ہیں۔ ایس ڈی آر ایف کی 15 ٹیمیں ریاست کے 10 اضلاع میں تعینات کی گئی ہیں۔
اس کے ساتھ ہی ایس ڈی آر ایف کی 15 ٹیمیں بارہ بنکی، گورکھپور، لکھنؤ، مراد آباد، بریلی، پریاگ راج، وارانسی، اٹاوہ، اجودھیا، مرزا پور میں تعینات کی گئی ہیں۔ پی اے سی کی 17 کمپنیوں کی 44 ٹیمیں ریاست کے 46 اضلاع میں تعینات کی گئی ہیں۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے