- جہانِ تحقیق میں خوشنما اضافہ۔ اشاعتی تسلسل کا 137واں پڑاؤ
مالیگاؤں: امام احمد رضا نے خدمتِ دین کی غرض سے علم و فن اور تحقیق و تدقیق کی جملہ شاخوں پر لالہ و گُل کھلائے اور سلفِ صالحین کے علوم و فنون کی یاد تازہ کر دی۔ اسی رُخ سے نوری مشن کی نئی اشاعت ’’امام احمد رضا تحقیق کے آئینے میں‘‘ عرسِ رضا کی روح پرور ساعتوں میں منصۂ شہود پر ہے۔ یہ مشن کی 137ویں اشاعت ہے، جس کی تقسیم تحفتاً ہوگی۔ غلام مصطفیٰ رضوی کے محققانہ قلم اور سنجیدہ اسلوب کی آئینہ دار یہ کتاب اِن عناوین کا احاطہ کرتی ہے: عہدِ رضا کا مذہبی و سماجی پس منظر، دائرۂ تحقیق، علوم و فنون، محدثانہ مقام پر تحقیق، تحقیقی جائزے پر ایک نظر، رضویات پر کتب و مقالات، مقالات براے انسائیکلو پیڈیا، نصابِ تعلیم اور رضویات، امام احمد رضا اور عالمِ عرب، جامعات اور رضویات، رضویات پر علمی کام کرنے والے ادارے، رسائل و جرائد۔ 76؍علوم و فنونِ رضا کی فہرست بھی پیش کی گئی ہے۔ امام احمد رضا کی عرب دُنیا میں مقبولیت، تصانیفِ رضا کے عربی تراجم، علماے عرب کی تقاریظ، علماے عرب کے امام احمد رضا پر 25؍مقالات کا بھی ذکر ہے۔ یونیورسٹیوں اور جامعات میں ہونے والی تحقیقات کاجائزہ لیا گیا ہے۔ یوں ہی ایسی 39؍یونیورسٹیوں اور جامعات کی لسٹ ہے جہاں امام احمد رضا پر ریسرچ ہوئی یا ہو رہی ہے۔ ایسے 75؍ اداروں کی لسٹ ہے جہاں رضویات پر سرگرمیاں انجام دی گئیں یا دی جا رہی ہیں۔ مکمل مقالہ ایسا ہے کہ مطالعہ کی میز پر آویزاں کیا جائے۔ دَستی طورپر مدینہ کتاب گھر سے بِلا قیمت حاصل کیا جا سکتا ہے۔ پی ڈی ایف فائل کے لیے واٹس ایپ رابطہ کریں:
غلام مصطفیٰ رضوی 9325028586، فرید رضوی 9273574090، معین پٹھان رضوی 7588815888
٭ ٭ ٭
ستمبر 2022ء