بارہ بنکی

ایم پی اوپیندر سنگھ راوت نے37.250کلومیٹر کے تین راستوں کا رکھا سنگِ بنیاد

بارہ بنکی،(ابوشحمہ انصاری) آج لوک سبھا بارہ بنکی کے تحت، زید پور ودھان سبھا کے سدھورکے گاٶں بی بی پور میں کوٹھی سے زیدپور روڈ 9.850 کلومیٹر (لاگت -1093.26 لاکھ) ترقیاتی بلاک ہرکھ کے ویش پور تراہے سے زیدپور سے سترکھ چنہٹ روڈ 17کلو میٹر(لاگت -1964.62 لاکھ) اور بھان مٶچوراہےپر بھان مٸو سلیم پور گھاٹ وایا چک سار روڈ -10.400 کلومیٹر (لاگت -1285.36 لاکھ) کے کام کا سنگِ بنیاد ضلع کے ایم پی اوپیندر سنگھ راوت جی کے ذریعہ کیا گیا۔راوت جی نے تینوں پروگراموں سے الگ الگ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ سڑکوں کی تجاویز میں عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کو بھیجی تھیں تاکہ پردھان منتری گرامین سڑک یوجنا کے تحت ان کا انتخاب کیا جائے۔ سڑکوں کا انتخاب پردھان منتری گرامین سڑک یوجنا کے تحت کیا گیا ہے، ان سڑکوں کی تعمیر نئی تکنیکی ایف ڈی آر سے کی جائے گی۔ ضلع میں پہلی بار اس ٹیکنالوجی سے سڑک بنائی جائے گی۔ Full Depth Reclamation (FDR) ٹیکنالوجی میں، پرانی سڑک کی پوری کرسٹ کا دوبارہ استعمال کیا جاتا ہے۔ گٹی کی ضرورت نہیں ہے۔ اس میں سڑک کی تعمیر کا کام تیزی سے کیا جاتا ہے، خصوصی مشینوں کی مدد سے سیمنٹ اور کرسٹ وغیرہ کو ملا کر سڑک بنائی جاتی ہے۔ ان سڑکوں کی تعمیر سے علاقے کے لوگوں کو آمدورفت میں کافی سہولت ملے گی۔ اس طرح لوک سبھا حلقہ کی 17 دیگر سڑکیں بھی میری طرف سے منظور ہو چکی ہیں جن کا سنگ بنیاد میری طرف سے جلد رکھا جائے گا۔ علاقے کی ترقی کے لیے مسلسل کوشاں ہوں۔
اس موقع پر پروین سنگھ، آشوتوش اوستھی، رام کمار مشرا، سنجے اوستھی، رام ناتھ ورما، اُمیش مشرا، سشیل راوت، پرمود گوسوامی، پرمود شرما، پرمود ورما، روی آر ورما، ارون کمار ورما، سنگرام سنگھ ورما، سوجیت پال، راجہ سنگھ، للو راوت، دیہی انجینئرنگ انجینئرس، پردھان، علاقہ پنچایت ممبران سمیت ہزاروں باشندے موجود رہے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے