بارہ بنکی

بارہ بنکی: قصبہ زید پور کے پاور ہاؤس سمیت وصی نگر کے کئی علاقے پانی میں ڈوب گئے، لوگوں کا باہر نکلنا مشکل

زید پور،بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) گزشتہ دنوں ہونے والی بارش کی وجہ سے شہر میں واقع پاور ہاؤس سمیت وصی نگر کے کچھ علاقے پانی میں ڈوب گئے ہیں، پانی بھر جانے کی وجہ سے لوگوں کا باہر نکلنا مشکل ہوگیا ہے۔ وہی بنکر کالونی میں سڑکیں تالاب بن چکی ہیں۔جس کی وجہ سے یہاں کے رہنے والے بلی اور پترے پر عارضی پل بنا کر یہاں سے آنے جانے پر مجبور ہیں۔یہی پل بچوں کے لیے بھی خطرہ ہے۔کیونکہ چھوٹے بچے پانی میں گر سکتے ہیں۔ علاقہ کے عوام نے آج زید پور کے چیئرمین نمائندے ریاض احمد سے پانی بھرنے کے حوالے سے ملاقات کی، ٹیکس کی شکایت کی اور کچے نالے کو کھودوانے اور پکے نالے کی صفائی کا مطالبہ کیا۔ چیٸرمین نماٸندے ریاض احمدموقع پر پہنچ کر معاٸنہ کیااور جے سی بی مشین سے کچے نالے کی کھوداٸی اپنے سامنے کراٸی۔انہوں نے پکے نالے کی صفاٸی کرانے کی بھی بات کہی۔اس موقع پر سماجی کارکن نظامو مستری، ممبر رام سنگھ، بنواری لال لودھی، شاہ عالم، حاجی جمیل، رئیس، حکیم الدین، جھگڑو، صغیر احمد سمیت کثیر تعدادمیں لوگ موجود رہے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے