بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)رام نگر علاقہ میں دو دن پہلے شدید بارش کی وجہ سے سیلاب کی وجہ سے علاقائی ایم ایل اے فرید محفوظ نے ہیتما پور بندھے، سکت پور، اکونہ، پروت پور، گائی گھاٹ، بابوریہا پہنچے اور اسٹیمر پر بیٹھ کر سیلاب کا جائزہ لیا۔

قدوائی نے سیلاب کے حکام کو سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کرنے کی ہدایت دی۔ سیلاب زدگان کے لیے کشتیوں اور جانوروں کے لیے بھوسے چارے کا انتظام کرنے کی ہدایات دی گئیں۔
اس کے بعد تیرھویں رسومات میں شرکت کرکے آنجہانی دیش راج ورما کو خراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر پارٹی کے ترجمان فیضان قدوائی، ایل ورما، عتیق چودھری، پارس چوہان، بلراج سنگھ، بلو، طاہر پردھان، وسیم پردھان، معروف لیڈر اوما شنکر ورما، راجیش ورما، ڈاکٹر لکشمی نارائن، ڈاکٹر ستیہوان ورما، شعبان احمد،نثار احمد ارجن ورما وغیرہ سمیت کئی سوشلسٹ کارکنان اور حامی موجود رہے۔