بارہ بنکی

درخت زمین کے زیور ہیں: دیاشنکر پانڈے

  • انقلابی انسانی حقوق کی تنظیم کی شجرکاری مہم جاری

ٹکیت نگر، بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) کوتوالی ٹکیت نگر میں انقلابی انسانی حقوق یوتھ بریگیڈ اترپردیش ٹیم کے اشتراک سے شجر کاری کی گئی۔ تنظیم کے صدر انیل کمار (انو) کی قیادت میں شجرکاری مہم مسلسل جاری ہے۔ اس موقع پر ٹکیت نگر کے انچارج انسپکٹر سنتوش کمار سنگھ اور تنظیم کی طرف سے آم، آملہ اور دواؤں کے پودے لگائے گئے۔ شری سنگھ نے کہا کہ درختوں کے بغیر ہماری زندگی ناممکن ہے، وہ ہمارے دوستوں کی طرح ہیں جن کے ساتھ ہمارا اٹوٹ رشتہ ہے۔ تنظیم کے ریاستی صدر دیا شنکر پانڈے نے کہا کہ درخت زمین کا زیور ہیں، ان کی سجاوٹ کو برقرار رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ تنظیم کے ریاستی انچارج آشیش سنگھ (ضلع انچارج گرین گینگ) نے کہا کہ تنظیم درخت لگانے، خون کا عطیہ، نشہ ہٹانے کی مہم اور ہر طرح کی سماجی سرگرمیوں میں لگاتار کام کر رہی ہے۔ جس میں تنظیم کو حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے مناسب تعاون حاصل رہا ہے۔ اس موقع پر تحصیل صدر مان بہادر سنگھ، انکت پانڈے صحافی،ضلع صدر آشیش یادو، دگ وجئے سنگھ، شبھم کمار، پردوم، رام جی نامہ نگار، جتیندر کمار، ونے کمار، وشال اور کلدیپ سمیت تنظیم کے کئی کارکن اور صحافی بھائی موجود رہے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے