بریلی

"امام احمد رضا بحیثیت مجتہد” کتاب کی جاری ہے بکنگ

امام اہل سنت، مجدد دین و ملت، سیدنا اعلیٰ حضرت امام احمد رضا قدس سرہ کو رب العٰلمین نے شریعت و طریقت ، علم ظاہر و باطن کا حسین سنگم بنایا تھا،امام احمد رضا خان قادری قدس سرہ کے فتاویٰ و تصنیفات شاہد ہیں کہ امام احمد رضا فقہ و اجتہاد کے اعلیٰ ترین  مقام پر فائز ہیں۔
بلاشبہ اعلی حضرت امام احمد رضا خان قادری محدث بریلوی قدس سرہ کی کم وبیش 120فقہی تصنیفات آپ کی فقہی واجتہادی  بصیرت و مہارت پر بین ثبوت ہیں۔
یہ خبر سن کر بڑی مسرت و شادمانی ہوئی 104 سالہ عرس اعلی حضرت کے حسین موقع پر حضرت مولانا غلام احمد رضا شریفی صاحب قبلہ مدظلہ العالی (بانی شبستان حضور شارح بُخاری ممبئی)
نے علماء و مفتیان کرام و مشائخ عظام کے علمی و تحقیقی مقالات اور گراں قدر تاثرات  پر مشتمل ایک عظیم دستاویز بنام "اِمام احمد رضا بحیثیت مجتھد"بموقع عرس اعلی حضرت شائع کررہےہیں
اس حسین موقع پر ۔۔۔۔۔۔۔شبستان حضور شارح بُخاری ممبئی کے بانی و ارکان وممبران اور تماما کارکنان دل کی اتھاہ گہرائیوں سے قابل مبارک باد ہیں کہ امام اہل سنت کے صحیفہ حیات وخدمات کے اس روشن باب کو قوم وملت کے سامنے منظم اور یکجا طور پر پیش کرنے کا عزم مصصم رکھتے ہیں، بلاریب وارتیاب یہ ایک اچھوتا اور بے نظیر اقدام ہے۔

لہذا ارباب علم وفضل سے گزارش ہے کہ اس عظیم کتاب کا خود بھی مطالعہ کریں اور دوسروں کو شوق دلائیں۔
اللہ رب العزت جل جلالہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے میں اسے شرف قبولیت بخشے اور امام اہل سنت کے فیضان سے شاد کام فرمائے۔
آمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ تعالی علیہ وسلم۔

محمد نفیس القادری امجدی مرادآباد
مدیر اعلی سہ ماہی عرفان رضا مرادآباد۔
صدر المدرسین جامعہ قادریہ مدینۃ العلوم گلڑیامعافی، مرادآباد، یوپی، الہند۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے