مسولی، بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) قصبہ مسولی میں حضرت امام حسین اور شہدائے کربلا کی یاد میں چہلم پوری عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ ہفتہ کی رات چوکوں اور پنڈالوں میں رکھی گٸی تعزیوں کی زیارت کیلۓ زائرین رات بھر آتےجاتے رہے۔اور صبح نکالا گیا تعزیوں کا جلوس شام کو کربلا پہنچا جہاں نم آنکھوں کے ساتھ تعزیوں کو سپرد خاک کیا گیا۔
حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور ان کے 72 رفقإ کی شہادت کی یاد میں ہفتہ کی شام قصبہ مسولی میں چوکوں اور بڑے بڑے پنڈالوں میں تعزیے رکھے گٸے۔ اتوار کی صبح تعزیوں کا جلوس سادگی اور امن کے ساتھ نکالا گیا۔ جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا شام کو کربلا پہنچا جہاں نم آنکھوں کے ساتھ تعزیوں کو دفن کیا گیا۔اس دوران محمد شاداب، محمد عالم، محمد عبید، محمد زبیر کی انجمن غلامانِ عباس کے ذریعہ نوحہ خوانی کی گئی۔ اس کے علاوہ گاؤں بڑاگاؤں کی انجمن کے ساتھ ساتھ غلامانِ حسین، بانسہ، زکریا، زید پور میں انجمنوں کی طرف سے شبیل اور پلاؤ سمیت جگہ جگہ اشیائے خوردونوش تقسیم کی گئیں۔