- خون کے عطیہ کے علاوہ کوئی دوسرا عطیہ نہیں: وزیر ستیش شرما
بارہ بنکی،(ابوشحمہ انصاری) ریاستی وزیر ستیش شرما نے بروز ہفتہ وزیر اعظم نریندر مودی کے یوم پیدائش کے موقع پر بارہ بنکی بھارتیہ جنتا یوا مورچہ کے ضلع صدر روہت سنگھ کی قیادت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال بلڈ بینک میں خون عطیہ میلہ کا انعقاد کیا گیا۔ ریاستی وزیر ستیش شرما پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیشیت سےشرکت کی ، خون عطیہ کیمپ کا ربن کاٹ کر کیمپ کا افتتاح کیا۔ شری شرما نے کہا کہ خون کے عطیہ کو مہادان کے زمرے میں رکھا گیا ہے۔ خون کا عطیہ انسانی جان بچاتا ہے اس لیے اس سے بڑا کوئی عطیہ نہیں ہو سکتا۔ بی جے پی ضلع صدر ششانک کشمیش نے خون کا عطیہ دیا اور نوجوانوں کو انسانیت کا پیغام دیا۔ اس موقع پر ریاستی وزیردانش آزاد انصاری،/ضلع انچارج ارچنا مشرا، کابینی وزیر بے بی رانی موریہ، مہمان خصوصی ریاستی وزیر یووا مورچہ شیویندر وکرم شاہی، ضلع صدر ششانک کشمیش، ایم پی اوپیندر راوت، ضلع پنچایت صدر راج رانی راوت، ایم ایل سی۔ انگد سنگھ، شرد اوستھی، رام کماری موریہ، بیجناتھ راوت، اجیت پرتاپ سنگھ، دنیش سنگھ، سشیل جیسوال، روی آر ورما، سرویش اوستھی، سچن ورما، ستیندر ورما، ہرشیت ورما، سچیتا سنگھ، ادے راج، سمن لتا پانڈے، شیوم سنگھ، شوبھ سنگھ، ہرشیت ورما، ہریکیش پنڈت، سورج بھان، ستیہ پنڈت، انمول راجوانسی، مہیش یادو، رمیش چندر، شریش راوت، وشال سنگھ اور دیگرکارکن موجود رہے۔