حیدر گڑھ/بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) گزشتہ ماہ 30 تاریخ کو پونم ساہو بیوی رام مورتی ساہو ساکن گاؤں سکتو،صدر پور کروڑہ تھانہ گوسائی گنج ضلع لکھنؤ نے پولیس اسٹیشن حیدر گڑھ کو اطلاع دی کہ وہ بھیلوال سے کمیدان کے پوروا ماجرے انصاری ٹیمپو سے آ رہی تھی اور اس ٹیمپو میں اس کازیورات سے بھرا بیگ چھوٹ گیا، جسے نامعلوم ٹیمپو ڈرائیور لے گیا۔مذکورہ معلومات کی بنیاد پر حیدر گڑھ پولیس اسٹیشن میں CS-350/22 دفعہ 406 بھادوی بنام نامعلوم ٹیمپو ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔
ٹیمپو کے حوالے سے حیدر گڑھ پولیس کی ٹیم نے بارہ ٹول پلازہ سے رابطہ کیا اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر نامعلوم ٹیمپو کی نشاندہی کی اور سامان برآمد کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔اسی سلسلے میں آج مذکورہ ٹیمپو ڈرائیور انشو سنگھ عرف سلمان ولد شیر سنگھ چوہان ساکن مالک مٸو تھانہ مل علاقہ ضلع رائے بریلی کو گرفتار کر کے تمام سامان برآمد کر لیا گیا۔