بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)حسرتیں خمار بارہ بنکوی کے 103ویں یوم پیداٸش پر اردو زبان کی ترویج و اشاعت میں نمایاں کردار ادا کرنے والی تنظیم اتر پردیش اردو اکادمی کے رکن راجہ قاسم نےصبح خمار بارہ بنکوی کے مزار پر فاتحہ خوانی ودرخت کی شجر کاری کرکے خراج عقیدت پیش کی۔ اس موقع پر کاروانِ انسانیت کی پوری ٹیم صدر طارق جیلانی، آرگنائزنگ سیکریٹری شعیب انور اور جنرل سیکریٹریز فیض خمار، شمیم بارہ بنکوی،فراز حسین وکی، زبیر احمد خان موجود تھے۔
اس کے بعد راجہ قاسم کے تعاون سے و چیف میڈیکل آفیسر کی موجودگی میں ڈسٹرکٹ ویمنس ہاسپٹل، میل ہاسپٹل یا غذائی قلت کے شکار بچوں کے وارڈ ایمرجنسی وارڈ میں مریضوں میں پھل تقسیم کئے گئے۔
راجہ قاسم نے کہا کہ آنے والے سال خمار صاحب کے یوم پیدائش پر خون کا عطیہ کیمپ لگایا جائے گا۔
