- تعلیم کی بہتری کیلئے ہم سب کو کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔وائس چانسلر باچا خان یونیورسٹی چارسدہ
چارسدہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد نے کہا کہ طلباء و طالبات تعلیمی سرگرمیوں پر بھرپور توجہ دیں۔ تعلیم کی بہتری کیلئے ہم سب کو کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ اج کے دور میں تعلیم کی ضرورت اور اہمیت بہت زیادہ ہو گئی ہے اسلامی تاریخ گواہ ہے کہ مسلمانوں نے تعلیم و تربیت میں معراج پاکر دین و دنیا میں سر بلندی اور ترقی حاصل کی لیکن جب بھی مسلمان علم اور تعلیم سے دور ہوئے وہ دنیا کا مقابلہ کرنے میں ناکام ہو گئے۔باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ استاد کی بچوں کو تعلیم دینا بنیادی زمہ داری ہوتی ہے استاد وہ نہیں جو محض چار کتابیں پڑھا کر اور کچھ کلاسز لے کر اپنے فرائض سے مبرا ہو گیا بلکہ استاد وہ ہے جو طلباء و طالبات کی خفیہ صلاحیتوں کو بیدار کرتا ہے اور انہیں شعور و ادراک علم و آگہی نیز فکر و نظر کی دولت سے مالا مال کرتا ہے انہوں نے کہا کہ جن اساتذہ نے اپنی اس ذمہ داری کو بہتر طریقے سے پورا کیا انکے شاگرد آخری سانس تک ان کے احسان مند رہتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ مسلمان کبھی جدید تعلیم سے دور نہیں رہے بلکہ جدید زمانے کے جتنے بھی علوم ہیں زیادہ تر کے بانی مسلمان ہی ہیں موازنہ کیا جائے تو اندازہ ہوگا کہ آج یورپ تک کے جامعات میں مسلمانوں کی تصنیف کردہ کتابیں نصاب میں شامل ہے اس لئے والدین سے اپیل ہے کہ بچوں کے تعلیم پر خصوصی توجہ دینے میں کردار ادا کریں تا کہ کوئی بھی بچہ تعلیم سے محروم نہ ہو سکے۔