بارہ بنکی سیاسی گلیاروں سے

سابق کابینہ وزیر اور ریاست کے سابق جنرل سکریٹری اروند کمار سنگھ گوپ کو یوپی پولیس نے گھر میں کردیا نظر بند

بارہ بنکی،(ابوشحمہ انصاری ) شہر کےتحت سول لائن پر واقع رہائش گاہ پر، سماج وادی پارٹی کے رہنما سابق کابینہ وزیر اور ریاست کے سابق جنرل سکریٹری اروند کمار سنگھ گوپ کو یوپی پولیس نے گھر میں نظر بند کر دیا۔
اس موقع پر سابق وزیر اروند سنگھ گوپ نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کے قومی صدر سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کی ہدایت پر ملک میں بڑھتی مہنگائی، بے روزگاری، مزدوروں اور عام آدمی کو ہراساں کرنے، بدعنوانی، کے خلاف ملک اور ریاست میں مہنگائی کے خلاف آواز بلند کرنے کیلۓسماج وادی پارٹی کے لیڈروں کے دارالحکومت لکھنؤ میں دھرنا دینے کے خوف سے اتر پردیش کی جابر حکومت نے احتجاج کو ناکام بنانے کے لیے تمام رہنماؤں کو گھروں میں نظر بند کر دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سماج وادی پارٹی کا کارکن ڈرنے اور جھکنے والا نہیں ہے، سماج وادی پارٹی جدوجہد کے بطن سے جنم لینے والی پارٹی ہے، جس کے لیڈر ملائم سنگھ یادو ہیں، جس نے کبھی جھکنا نہیں سیکھا، اس کا نام ہے ملائم، ہم اس لیڈر کے سپاہی ہیں، مہنگائی، بے روزگاری کے خلاف جنگ ہمیشہ جاری رہے گی۔ بی جے پی پولیس کے زور پر جمہوریت کی آواز کو دبانا چاہتی ہے، یہ آئین کے وقار کے خلاف ہے، تمام سرکاری املاک سرمایہ داروں کے ہاتھ بیچ دی گئی ہیں، ملک ایک بار پھر غلام بننے کے دہانے پر ہے۔عوام 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں ضرور سبق سکھائیں گیہ۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے