ہردوئی

جمیعت علماء دہلیا کا قیام، عہدیداران کا ہوا انتخاب

پہانی / ہردوئی: ہماری آواز(اسماعیل ندوی) جمعیت علماء پہانی کے تحت موضع دہلیا واقع مدرسہ معہد الفردوس میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں ذیلی شاخ جمعیت علماء دہلیا کا قیام و عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا، میٹنگ میں پہانی یونٹ کے صدر مولانا عطاءاللہ قاسمی بحیثیت مشاہد موجود رہے۔بعد نماز ظہر منعقدہ میٹنگ میں  مولانا عطاءاللہ قاسمی نے جمیعت علماء کی تاریخ اور ماضی و عصر حاضر کے حالات کے تناظر میں مختصر مگر جامع خطاب کیا ، ممبر سازی کی اہمیت و افادیت پر بھی روشنی ڈالی، مولانا نے بتایا کہ ممبر سازی 13 فروری تک جاری رہے گی، اس دوران اپنے علاقے کے سبھی افراد کو ممبر بنائیں، انہوں نے بتایا کہ عاقل، بالغ ، مسلمان مرد ہو یا عورت سبھی ممبر بن سکتے ہیں، بعد ازاں باتفاق محمد فرقان صدر،  مولانا محمد فیضان جنرل سیکریٹری، ڈاکٹر وکیل خازن، صدرالدین و حافظ ذیشان نائب صدور، مولانا محمد اقبال قاسمی و حافظ محمد آصف سکریٹری، شفیع احمد مشیر کار، رفیع احمد و اسلام میڈیا انچارج منتخب ہوئے، جبکہ محمد اسماعیل، شہاب الدین، محمد ابرار، محمد ارشد و محبوب عالم معاونین خصوصی کے طور پر منتخب کیے گئے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے