اڑیسہ

انڈین جرنلسٹس ایسوسی ایشن سمیت کئی تنظیموں کے مشترکہ زیر اہتمام لگایا گیا آنکھوں کا مفت چیک اپ کیمپ

  • فری آئی چیک اپ کیمپ میں 100 سے زائد افراد نے اپنی آنکھوں کا معائنہ کیا

رورکیلا، سندر گڑھ، اڑیسہ۔

انٹرنیشنل ہیومن رائٹس ایسوسی ایشن، انڈین جرنلسٹس ایسوسی ایشن اور جئے پرکاش ہاسپٹل اینڈ ریسرچ سینٹر پرائیویٹ لمیٹڈ کے مشترکہ زیراہتمام مارواڑی محلہ، بسرہ میں آنکھوں کے مفت چیک اپ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں جدید ترین مشینوں سے 100 سے زائد افراد کی آنکھوں کا معائنہ کیا گیا اور 50 کے قریب افراد کو مفت چشمے دیے گئے۔ تقریباً 10 افراد کو موتیا کے آپریشن کے لیے منتخب کیا گیا۔ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس ایسوسی ایشن، اڈیشہ کے وائس چیئرمین اور انڈین جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے ضلعی جنرل سکریٹری رتیش پرجاپتی نے کہا کہ معاشرے میں اس طرح کا کیمپ بہت ضروری ہے۔ انڈین جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندر گڑھ ضلع کے نائب صدر اقبال حسین نے اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں اہم رول ادا کیا۔ آنکھوں کے چیک اپ کیمپ کا افتتاح فٹنس کوچ اور سماجی کارکن ڈی اپا راؤ نے کیا۔کیمپ میں سینئر صحافی بھویان بابو، بٹا کرشنا سویم، سماجی کارکن طارق عزیز سمیت کئی معززین موجود تھے۔پروگرام کا آغاز سشما سنگھ راجپوت نے کیا۔ تارا کرشنا، آشا دیوی نے پھول دے کر مہمانوں کا استقبال کیا۔ اس کے بعد آنجہانی بین الاقوامی صحافی کمل کمار کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ان کی روح کے ایصال ثواب کے لیے 2 منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
اس پروگرام میں انڈین جرنلسٹ ایسوسی ایشن اور انٹرنیشنل ہیومن رائٹس ایسوسی ایشن کے ممبران راجیو کمار، راجن کمار شرما، روہت پرمانک، عائشہ حسین، جوتی رنجن مشرا، ہر ہر شمبھو، لکھن لوہار، امرجیت ساہو، پرہلاد تنتی، شما پروین، لیلا کور شامل ہیں۔ پنکج ٹھاکر، سنجے رائے دیگر ممبران موجود تھے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے