- چارلس دوئم کے دور حکومت میں برطانیہ اور برطانوی عوام ترقی کرتے رہیں گے۔سربراہ گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ
جرمن(انٹرنیشنل ڈسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے کہا کہ برطانوی کنگ چارلس دوئم کو تخت نشینی پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ کنگ چارلس ایک بہترین اور قابل شخصیت ہے انشاء اللہ برطانوی عوام بادشاہ چارلس دوئم کے دور حکومت میں ترقی کرے گی انہوں نے کہا کہ چارلس دوئم سے اپیل ہے کہ وہ برطانیہ میں رہنے والے غیر ملکی تارکین وطن کے مسائل و مشکلات حل کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے اور غیر ملکی تارکین وطن کیلئے اہم اقدامات کریں تا کہ تارکین وطن کے مسائل بروقت حل ہوسکے انہوں نے مزید کہا کہ کنگ چارلس دوئم کی انسانیت کیلئے لازوال خدمات قابل تعریف ہے۔