بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) خمار میموریل اکیڈمی کا اجلاس شہر کے مغل دربار میں خمار میموریل اکیڈمی کے صدر امیر حیدر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ میٹنگ میں اکادمی کے سکریٹری محمد عمیر قدوائی نے بتایا کہ 15 ستمبر کو سہ پہر 3 بجے مغل دربار کے آڈیٹوریم میں شہنشاہ غزل خمار بارہ بنکوی کے یوم پیدائش پر ایک تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ خمار میموریل اکیڈمی کے زیراہتمام منعقد ہونے والا یہ سیمینار ‘خمارکی شاعری اور شخصیت’ کے موضوع پر مبنی ہوگا۔ جس میں سابق رکن اسمبلی ظفر علی نقوی، ممتاز شاعر و ادیب ڈاکٹر شارب ردولوی، اردو اکادمی کے سابق صدر ڈاکٹر عصمت ملیح آبادی، ڈاکٹر انور حسین خان، اختر جمال عثمانی کلیدی مقررین کی حیثیت سے اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ مسٹر قدوائی نے بتایا کہ سابق کابینہ وزیر اروند کمار سنگھ گوپ، رام نگر کے ایم ایل اے حاجی فرید محفوظ قدوائی، ایم ایل اے سریش یادو، گاندھی وادی مفکر راج ناتھ شرما، سابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر برجیش دکشت سمیت کئی معززین اس پروگرام میں بطور مہمان خصوصی موجود ہوں گے۔ میٹنگ میں انور محبوب قدوائی،فیض خمار، ریحان علوی، فراج الدین قدوائی، فضل امام مدنی، پرویز احمد، پردیپ سارنگ، معراج حیدر، عادل امتیاز، محمد علی،محمد وقار اور اکیڈمی کے دیگر اراکین موجود تھے۔
متعلقہ مضامین
بارہ بنکی کے معذور وہیل چیئر پیرا کرکٹ کھلاڑی پرہلاد کمار نے ضلع و ریاست کا نام کیا روشن
بارہ بنکی:(ابوشحمہ انصاری)اگر آپ میں کچھ کرنے کا حوصلہ ہے تو منزلیں آپ کا راستہ نہیں روک سکتیں، چاہے وہ کتنی ہی کانٹوں بھری کیوں نہ ہو، اسی بات کو ثابت کر کے دکھایا ہے۔ اتر پردیش کے معذور وہیل چیئر کرکٹ کھیلاڑی بتاتے ہیں کہ دو روزہ ٹی ٹوئنٹی سیریز جو کہ مدھیہ پردیش […]
شعبہ اردو، ستیہ وتی کالج میں نو وارد طلبا و طالبات کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد
بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)ستیہ وتی کالج، یونیورسٹی آف دہلی کے شعبہ اردو میں نو وارد طلبا و طالبات کے استقبال میں ایک ادبی و ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں بی اے سال، دوم اور سوم کے طلبا و طالبات نے شرکت کی۔ اس اہم تقریب میں شعبہ اردو کے اساتذہ کی شرکت نے […]
بزم ایوان غزل کے ماہانہ طرحی مشاعرہ کا انعقاد آئیڈیل انٹر کالج محمدپور باہوں میں
سعادت گنج،بارہ بنکی ( پریس ریلیز ) "بزمِ ایوانِ غزل” کا ماہانہ طرحی مشاعرہ آئیڈیل انٹر کالج محمد پور باہوں کے وسیع ہال میں مہمان شاعر محترم مائل چوکھنڈوی صاحب کی صدارت میں منعقد ہوا جبکہ مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے بشر مسولوی اور قیوم انصاری نے شرکت فرمائی۔ اس طرحی مشاعرہ کی نظامت کے […]


