- علامہ انجم عثمانی علیہ الرحمہ گوناگوں خوبیوں کے مالک تھے: مولانا صاحب علی چترویدی
بھانڈوپ: 11 ستمبر
آ ج مورخہ 11/ستمبر 2022بعد نماز عشاء خانقاہ عثمانیہ بھانڈوپ ممبئی میں نبیرہ شعیب الاولیاءصاحبزادہ و جانشین انجم العلماء خلیفہ مختار الاولیاء وحضور شیخ الاسلام حضرت مولانا الحاج محمد اشرف الجیلانی عرف شمیم انجم صاحب سجادہ نشین خانقاہ عثمانیہ یارعلویہ بھانڈوپ ممبئی کی سرپرستی میں 24/ستمبر 2022کو ہونے والے قاضی بگولہوا شہرت گڑھ ضلع سدھارتھ نگر یوپی میں اٹھارہواں عرس انجم العلماء خلیفہ حضور مفتی اعظم ہند وشیخ العلماء علیھماالرحمہ سابق پرنسپل مرکزی درسگاہ دارالعلوم فیض الرسول براؤں شریف یوپی کے بابت گفتگو ہوئی خطیب ذیشان ماہر تقابل ادیان حضرت مولانا صاحب علی چترویدی یوپی نے کہا کہ علامہ انجم عثمانی علیہ الرحمہ گوناگوں خوبیوں کے مالک تھے جسے شمار نہیں کیا جا سکتا خطیب اہل سنت مفکرملت خلیفہ حضور شیخ الاسلام حضرت مولانا الحاج عبداللہ عارف صدیقی سدھارتھ نگر یوپی نے فرمایا کہ کہ علامہ الحاج سید احمد انجم عثمانی علیہ الرحمہ۔ایک متبحر عالم دین ماہر درسیات تھے آ پ ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے
خطیب الہند خلیفہ حضور شیخ الاسلام و اجمل العلماء حضرت علامہ جمال احمد صدیقی صاحب بانی و مہتمم دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا ممبئی نے فرمایا کہ علامہ انجم عثمانی ایک فر د کا نام نہیں بلکہ ایک انجمن تھے جنکے تلامذہ
میں مفسر محدث فقیہ محقق مصنف مقرر پائے جاتے ہیں جوملک و بیرون ملک میں خدمت دین اور اشاعت سنیت میں مصروف ہیں اخیر میں نقیب اہل سنت حضرت مولانا مناظر حسین رضوی صاحب نے اپنے اشعار کے ذریعہ یوں خراج عقیدت پیش کیا
درس حدیث و قرآن دیتے ہیں
اہل ایماں پہ جان دیتے ہیں
یہ عجب ہیں امام قوم مسلم کے
پوری زندگی خدمت دین میں گزار دیتے ہیں
حضور شیخ الاسلام علامہ سید محمد مدنی میاں صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ کچھوچھہ شریف نے نبیرہ شعیب الاولیاء صاحبزادہ وجانشین انجم العلماء مولانا محمد اشرف الجیلانی عرف شمیم انجم صاحب سجادہ نشین خانقاہ عثمانیہ یارعلویہ بھانڈوپ ممبئی کو عرس مخدومی کے پربہارموقعہ پر سلسلہ اشرفیہ کی خلافت و اجازت سے نوازا ہے اس پرتمامی شریک علماء نے مبارکبادی پیش کی بزرگ عالم دین حضرت مولانا احمد رضا صاحب نے فرمایا کی جلد ہی سرزمین بھانڈوپ ممبئی میں ایک اعزازیہ جلسہ ہوگا جسمیں نبیرہ شعیب الاولیاء حضرت مولانا محمد اشرف الجیلانی عرف شمیم انجم صاحب قبلہ کی تاج پوشی ہو گی انشاء اللہ مولانا نسیم رضا فیضی ممبرا بھی شریک میٹینگ ہوئے۔


شمیم انجم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔