امبیڈکرنگر

دارالنور،ڈھلمئو شریف میں عرس حضور محبوب الاولیاء 22جنوری کو

8/جمادی الاخری ١٤٢٢ھ مطابق ٢٢ /جنوری ٢٠٢١ع بروز جمعہ مبارکہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ امام السالکین , سیدالعابدین, امام شریعت وطریقت, محبوب الاولیا ء ,مرشد طریقت سرکار شعیب الاولیاء, حضور ,محبوب علی شاہ علیہ الرحمہ والرضوان کا عرس پاک سرزمین ڈھلمئو شریف میں نہایت تزک و احتشام سے منا یا جاٸے گا۔ إن شاءالله

آپ کی بارگاہ عالیہ میں سینکڑوں , ہزاروں لوگ ہدیہ عقیدت پیش کرنے کے لیے حاضر آستا نہ ہوتے ہیں
ان میں اولیاء بھی ہوتے ہیں اورعلماء بھی, صوفیاء بھی ہوتے ہیں اور عوام بھی , حتی کہ تمام قسم کے انسان ہوتے ہیں اور ہر شخص اپنے اپنے انداز میں ِخراج عقیدت پیش کرتا ہے۔
قربان جاو ! درکریم کی سخاوت پر کہ روضہ نور میں آرام کر تے ہوئے بھی کسی سوالی کوخالی نہیں لو ٹاتے بلکہ ہرسوالی جھولی بھر بھرکےجاتا ہے۔ اگر کوئی بیمار جائے تو شفا پاتا ہے۔ اگر کوئی غمزدہ جائے توِخوشی محسوس کرتاہے ,اگر کوئی بے اولاد جائے تواسےاولادمل جاتی ہے, اگرکوئی دکھی جائے تو اسے
سکھ مل جاتاہے اگر کوئی روتاجائے تومسکراتا آتا ہے
کیوں؟
اس لیے کہ آپ کا دربار اللہ کی رحمتوں کا دربار ہے اور رحمت خداوندی بزرگوں کے فیضان سے ملا کرتی ہے۔

نہ ہو آرام جس بیمار کو سارے زمانے سے
اٹھالے جائے تھوڑی خاک انکے آستانے سے

المعلن: (مولانا)اسلام الدین احمد انجم فیضی، مدیر اعلی پیام محبوبی ڈھلمئو شریف

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے