- دکھ کی اس گھڑی میں ہم شاہی خاندان اور برطانیہ کے عوام کے ساتھ ہیں۔چیف ایگزیکٹو گلوبل ٹائمز یورپ
سیسلی(انٹرنیشنل ڈسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گلوبل ٹائمز یورپ اخبار کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے کہا کہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی وفات پر شاہی خاندان، حکومت اور برطانیہ کے عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ملکہ الزبتھ دوم کے جانے سے ایک بہت بڑا خلا پیدا ہوا ہے جسے آنے والے وقتوں میں پر کرنا مشکل ہے۔وہ بہت چھوٹی عمر میں تحت نشین ہوئیں لیکن پختگی، کردار، عزم اور اعلی ترین عزم کا مظاہرہ کیا ملکہ الزبتھ دوم دنیا میں طویل حکمرانی کرنے والے حکمرانوں میں سے ایک تھیں جن کی دلوالہ انگیز قائدانہ خوبیوں نے انہیں عظیم اور مہربان حکمران کے مرتبے تک پہنچایا جسے عالمی تاریخ میں سنہری الفاظ میں یاد رکھا جائے گا۔گلوبل ٹائمز یورپ اخبار کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے اپنی تعزیتی بیان میں کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم شاہی خاندان، حکومت اور برطانیہ کے عوام کے ساتھ ہیں اللہ تبارک و تعالی ملکہ الزبتھ دوم کی مغفرت فرمائے۔آمین