مسولی،بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)پولیس کی سست کارکردگی کو چیلنج کرتے ہوئے چوروں کا تہلکہ مچا رہے ہیں،گزشتہ رات نامعلوم چوروں نے گاؤں ایچولیہ میں ایک گھر کو نشانہ بناتے ہوئے 86ہزار روپے کی نقدی سمیت لاکھوں روپٸے کے زیورات غائب کردٸیے،چوری کر بھاگ رہے چوروں کا جب پیچھاگاٶں کے لوگوں نےکیا تو چوروں نے ایک فاٸر کر دہشت پھیلا دی۔اس کے علاوہ دو اور گھروں میں چوری کی ناکام کوشش متاثرہ کی اطلاع پر تھانہ صدر نے سی او کے ہمراہ ڈاگ اسکواڈ کے ذریعے چوروں کا سراغ لگانے کی کوشش کی لیکن کوشش ناکام رہی۔
زید پور اور صفدر گنج تھانہ علاقہ کے گاؤں ایچولیہ میں کل رات چوروں نے ٹریفک پولیس کے ہوم گارڈ راجیش کمار ولد جانکی پرساد کے تین بیٹوں کے گھروں کو نشانہ بنایا اور مشترکہ طور پر رہنے والے تینوں بھائیوں کے گھروں میں رکھی 86 ہزار نقدی سمیت ومل کے کمرے میں رکھی الماری کا تالا توڑ کرایک جوڑی پازیب،ایک جوڑی پاٸل،چاندی کی دو انگوٹھیاں، سونے کی ایک انگوٹھی، سونے کا منگل سوتر، 5 مہروں کا سونے کا ہار، موم کے 8 جوڑی پیچیا، دوسرے بھاٸی اپنیش کے کمرےکا تالا توڑ کر30 جوڑی بیچیا،تین سونے کی بالیاں، سونے کے نتھنے، ایک جوڑا ہتھپھول، دو سونے کے ہار، ایک 5 تھپڑوں کی مالا، آدھا کمربند، ایک جوڑی پازیب، 4 جوڑی چاندی کی پاٸل، سونے کی منگویدی، چار بوندے سونے کی ایک نتھ، ایک منگل سوتر اور تیسرے بھائی نے داخلی دروازے کے پاس کمرے میں رکھی الماری کا تالہ توڑ کر، دو جوڑ بالیاں، تین ڈول کی، تین جوڑی بچوں کی پازیب، سونے کی ایک انگوٹھی، چاندی کی آٹھ انگوٹھیاں، سونے کی دو منگویدی،چاندی کا ایک بند، چاندی کی ایک جوڑ پازیب،تین مالا سونے کے اٹھا لے گئے۔ چوروں کو چوری کر کے بھاگتے دیکھ کر گاؤں کے کنارے واقع پالیسر پر سوئے ہوئے وجے سنگھ نے شور مچایا جب چوروں نے بھاگتے ہوئے گاؤں والوں پر گولی چلا دی اور خوف و ہراس پھیلا دیا۔
متاثرہ کے اہل خانہ نے رات کو ہی 112 پر اطلاع دی، صبح پہنچے سی او صدر سمت ترپاٹھی، تھانہ کے افسر ابھیشیک تیواری نے واقعہ کا جائیزہ لیتے ہوئے ڈاگ اسکواڈ کو بلایا اور چوروں تک پہنچنے کی کوشش کی لیکن کامیابی نہیں مل سکی۔
اس کے علاوہ صفدر گنج تھانہ علاقہ کے گاؤں پیارے پور سرایا کے رہنے والے ناگیشور ولد رام کیلاش یادو کے گھر میں گھسنے والے چوروں کو دیکھ کر اس کی بیوی کے شور مچانے پر چور بھاگ گئے، اس کے علاوہ ایچولیہ کے رہنے والے اکرام ولد پیر محمد کے پالیسر کے گھر میں گھس آئے۔ اور گھر میں چوری کی کوشش کی۔ تاہم چوروں کی بڑھتی ہوئی آمد پولیس کو کھلا چیلنج دے رہی ہے اور پولیس کے گشت کی پول کھل رہی ہے۔