مسولی،بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) آیوشمان کارڈ کے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے لیبر انفورسمنٹ آفیسر اوم پرکاش موریہ نے جمعہ کو بلاک آڈیٹوریم میں گرام پردھانوں کے ساتھ میٹنگ کر آیوشمان کارڈ بنوانے میں تعاون کی اپیل کی، انہوں نے عوام کے نمائندوں کو محکمہ لیبر انفورسمنٹ آفیسر اوم پرکاش موریہ کی جانب سے چلائی جارہی اسکیموں کے بارے میں جانکاری دی۔ میٹرنٹی چائلڈ اینڈ گرل چائلڈ ہیلپ، ہونہار طلباء، سنت رویداس تعلیمی امداد، رہائشی اسکول اسسٹنس، اسکل ڈیولپمنٹ، ٹیکنیکل اپ گریڈیشن اور سرٹیفیکیشن، لڑکیوں کی شادی میں مدد، تعمیراتی ورکرز اسسٹنس، ٹوائلٹ اسسٹنس اسکیم، سولر انرجی اسسٹنس، میڈیکل اسسٹنس، آئی ایم ایس ، مہاتما گاندھی پنشن اسکیم، اور تعمیراتی مزدوروں کی موت،اور معذوری پنشن کی جانکاری دی۔
اسسٹنٹ ڈیولپمنٹ آفیسر پنچایت جانکی رام نے عوام کے نمائندوں سے آیوشمان کارڈ بنانے میں تعاون کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حکومت محکمہ لیبر میں رجسٹرڈ کرداروں بشمول انتودیا کارڈ ہولڈرس کے لئے آیوشمان کارڈ بنانے کی مہم چلا رہی ہے۔ آپ سب کو اپنی متعلقہ گرام پنچایتوں میں درج اہل افراد کے آیوشمان کارڈ بنانے میں تعاون کرنا چاہیے تاکہ غریبوں کو 5 لاکھ روپے کا مفت علاج مل سکے۔
اس موقع پر اے ڈی او زراعت دیویندر کمار، گرام پردھان معین انصاری، شیلیندر جیسوال، سنجے کمار، نور محمد، اوما کانت راؤ، بلجیت کمار اور دیگر عوامی نمائندے موجود تھے۔