الحمد للہ تحریک اصلاح معاشرہ اینڈ ویلفئر سوسائٹی کے ہیڈ آفس پرآج شبِ جمعہ مبارکہ کو غوث صمدانی شہباز لامکانی سیدنا شیخ عبد القادر جیلانی محی الدین بغدادی رضی اللہ عنہ سے مناسبت ایک عظیم الشان روحانی اور بارونق پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس کی افتتاح حافظ محمد وسیم فیضی درجہ حفظ تحریک اصلاح معاشرہ نے تلاوت کلام اللہ سے کی جب کہ نعت ایک بہترین آواز کے مالک عزیزم بابو محمد شاداب رضا درجہ حفظ تحریک اصلاح معاشرہ نے پیش کی۔
اور حافظ محمد نعیم نے درود پاک کے حوالے بڑی عمدہ گفتگو کی اور کہا درود پاک نہایت ہی بہترین وظیفہ ہے روز و شب اس کو وظیفہ بنانے سے ہماری زندگی کے اکثر مسائل حل ہو سکتے ہیں اور کہا کہ اللہ کے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے درود و سلام پڑھنے والوں کو عزّت ، بخشش ، وسعت رزق ، گھر میں برکت ، درجات کی بلندی ، حاجت روائی اور دیگر کئی فضائل و برکات کی بشارتیں عطا فرمائی ہیں۔ پھر معروف نعت خواں حافظ محمد نسیم فیضی صاحب نے گلہائے عقیدت پیش کیا۔ ان کے فورا بعد ایک بہترین کہنہ مشق خطیب حضرت مولانا صدام حسین فیضی صاحب (مبلغ تحریک اصلاح معاشرہ) نے عقائد پر گفتگو فرماتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں اپنے ایمان و عقائد کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے مزید عقائد کے تعلق سے ایک بہترین اور قرآن و احادیث سے مزین تفصیلی خطاب فرمایا۔ اس کے بعد حضرت مولانا مفتی محمد حسین رضوی فیضی (بانی تحریک اصلاح معاشرہ) صاحب نے محبت رسولﷺ پر خطاب فرماتے ہوئے کہا کہ امت پر رسول اللہ ﷺ کے حقوق میں ایک اہم حق آپ سے محبت کرنا ہے اور ایسی محبت مطلوب ہے جو مال و دولت سے، آل اولاد سے بلکہ خود اپنی جان سے بھی بڑھ کر ہو۔ یہ کمال ایمان کی لازمی شرط ہے۔ آدمی اس وقت تک کامل مومن نہیں ہوسکتا جب تک کہ اس کے نزدیک رسول کریم ﷺ کی ذات بابرکات ماں باپ سے، بیوی، بچوں سے اور خود اپنی جان سے بھی بڑھ کر محبوب نہ بن جائے۔ یہ حبِ نبوی دین کی بنیاد اور اس کے فرائض میں سے ایک اہم فریضہ ہے۔ اور پھر حافظ و قاری مولانا صدام حسین فیضی صاحب کی رقت انگیز دعا پر محفل کا اختتام ہوا۔ اس موقع پر ناچیز غلام محمد صدیقی فیضی ارشدی، حافظ زاہد رضا، حافظ محمد عیان، حافظ، محمد ارسلان، حافظ محمد سمیر، حافظ محمد دلشاد، حافظ محب اللہ، حافظ محمد نعمان، جناب منیجر خیر اللہ، جناب محمد شریف، جناب محمد جاوید جعفری، اور ان کے علاو دیگر حفاظ کرام وعوام اہل سنت موجود تھے۔
غلام محمد صدیقی فیضی ارشدی
خادم: تحریک اصلاح معاشرہ اینڈ ویلفئر سوسائٹی
منجانب: تحریک اصلاح معاشرہ اینڈ ویلفئر سوسائٹی
ہیڈ آفس: کمہریا پوسٹ برگدوا کھکھری ضلع سدھارتھ نگر یوپی الہند